Latest News

عالمی ادارہ صحت کی ویب سائٹ پر جموں کشمیر کو پاکستان چین کا حصہ دکھایاگیا، ٹی ایم سی ممبرپارلیمنٹ کا مودی کو خط۔

عالمی ادارہ صحت کی ویب سائٹ پر جموں کشمیر کو پاکستان چین کا حصہ دکھایاگیا، ٹی ایم سی ممبرپارلیمنٹ کا مودی کو خط۔
نئی دہلی: عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی ویب سائٹ پر جموں کشمیر کو پاکستان اور چین کے قبضے والے علاقے کو ان دونوں ملکوں کے حصے کے طور پر پیش کیاجارہا ہے، یہ شکایت ترنمول کانگریس کے ممبرپارلیمنٹ ڈاکٹر شانتنو نے اتوار کو وزیر اعظم مودی کو خط لکھ کر کی ہے۔
انہوں نے خط میں لکھا ہے کہ ڈبلیو ایچ او کی ویب سائٹ پر کووڈ ڈیش بورڈ میں کورونا وائرس سے منسلک اپڈیٹ گلوبل ڈیٹا دکھانے کےلیے یوز کیے جارہے ورلڈ میپ میں یہ گڑبڑی کی گئی ہے، جب میپ پر جاتے ہیں تو ہندوستانی میپ نیلے رنگ میں دکھائی دیتا ہے، لیکن جموں کشمیر کو گرے رنگ کے حصے میں دکھایاگیا ہے، جس پر ایک حصے میںپاکستان کا کورونا ڈیٹا اور دوسرے حصے میں چین کا ڈیٹا دکھائی دیتا ہے، حالانکہ ٹی ایم سی ممبر پارلیمنٹ کے اس خط پر شام تک مرکزی حکومت کی طرف سے کوئی جواب نہیں دیاگیا ہے۔

DT Network

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر