Latest News

اکھلیش یادو سے ملاقات کے بعد دوری ہوئی عمران مسعود کی ناراضگی، رُکن اسمبلی مسعود اختر نے بھی تھاما ایس پی کادامن، عمران نہیں لڑینگے الیکشن۔

اکھلیش یادو سے ملاقات کے بعد دوری ہوئی عمران مسعود کی ناراضگی، رُکن اسمبلی مسعود اختر نے بھی تھاما ایس پی کادامن، عمران نہیں لڑینگے الیکشن۔
لکھنؤ،سہارنپور: (سمیر چودھری)
کانگریس پارٹی چھوڑ کر سماج وادی پارٹی کا دامن تھام چکے سابق اسمبلی رکن اور علاقہ کے قدآور لیڈر عمران مسعودکی ٹکٹ نہ ملنے کو لے کر چل رہی ناراضگی آخرکار سماج پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ اترپردیش اکھلیش یادو سے ملاقات کے بعد دور ہوگئی ہے۔ عمران مسعود ٹکٹ کی سیاست سے فی الحال باہر ہیں، حالانکہ سہارنپور اور آس پاس کے کئی اضلاع میں ان کے اثر کو دھیان میں رکھتے ہوئے ان کی ناراضگی دور کرنے کے لئے اکھلیش یادو نے برابر کرنے کی کوشش کرتے ہوئے کچھ قدم اٹھائے ہیں۔ 
عمران کے قریبی ڈاکٹر راغب انجم کو گزشتہ دیر شام سہارنپور کا ضلع صدر منتخب کیا گیا۔ دوسری جانب عمران کے خاص مانے جانے والے وویک کانت کو رام پور منہیاران محفوظ سیٹ پر راشٹریہ لوک دل سے امیدوار بنایا گیا ہے۔ ضلع صدر کے عہدے سے ہٹائے گئے چودھری رودرسین کو سماج وادی پارٹی کا ریاستی سکریٹری منتخب کردیا گیا ہے ،بتایا جارہا ہے کہ عمران مسعود کو یقین دلایا گیا ہے کہ اگر ریاست اترپردیش میں حکومت بننے کی صورت میں انہیں ایم ایل سی بنایا جائے گا اور انہیں عزت کا مقام دیا جائے گا۔ سماج وادی پارٹی کے ریاستی سکریٹری منتخب کئے گئے چودھری رودر سین نے بتایا کہ عمران مسعود کی اکھلیش یادو سے ملاقات ہوگئی ہے، سبھی معاملات پر گفت وشنید کے بعد ان کا حل نکال لیا گیا ہے۔ 
کانگریس کے سابق قومی سکریٹری رہے سابق اسمبلی رکن عمران مسعود گزشتہ 11جنوری کو کانگریس کو الوداع کہہ کر سماج وادی پارٹی میںشامل ہوئے تھے ، حالانکہ سماج وادی پارٹی کی جانب سے انہیں اسمبلی کا انتخاب لڑنے یا ان کے ساتھ سماج وادی پارٹی میں گئے موجودہ اسمبلی رکن مسعود اختر کو کہیں سے بھی ٹکٹ نہیں دیا گیا تو یہ لو گ ناراض ہوکر سہارنپور لوٹ آئے تھے اس کے بعد سے ہی عمران مسعود کو لے کر سوشل میڈیا پر طرح طرح کی بحث شروع ہوگئی تھی، جب کہ عمران مسعود اپنے پتّے نہیں کھول رہے تھے۔
گزشتہ دنوں بھی ان کا ایک ویڈیو وائرل ہوا تھا جس میں وہ خود کو تناﺅ میں ہونے کی بات کرتے ہوئے فارم ہاﺅس جانے کی بات کہہ رہے تھے ، حالانکہ وہ لکھنو ¿ میں تھے وہاںپر ان کی سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو سے ملاقات ہوئی۔ بتایا جارہا ہے کہ اس ملاقات میں سبھی تنازعات دور کرلئے گئے ، اکھلیش یادو نے عمران مسعود کو ٹکٹ تو نہیں دیا لیکن ان کے قریبیوں کا قد بڑھاکر عمران مسعود کو مطمئن کردیا ہے۔ اس پورے معاملے میں ایک بات تو صاف ہوگئی ہے کہ عمران مسعود فی الحال سماج وادی پارٹی میں ہی رہیں گے اور پارٹی کے امیدواروں کے لئے تشہیر کرینگے۔ 
دوسری جانب عمران مسعود کے ساتھ کانگریس چھوڑ کر آئے موجودہ اسمبلی رکن مسعود اختر نے بھی سماج وادی پارٹی کے نوجوان لیڈر اور دیہات اسمبلی سیٹ کے امیدوار آشو ملک کے ساتھ آج اکھلیش یادو سے ملاقات کی اور انہو ںنے سماج وادی پارٹی میں ہی رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح ہو کہ مسعود اختر فی الوقت سہارنپوردیہات سیٹ سے اسمبلی رکن ہیں ، جب کہ آشو ملک اس سیٹ سے سماج وادی پارٹی کے امیدوار ہیں ، اب دیکھنا ہوگا کہ مسعود اختر آشو ملک کے حق میں کتنے سود مند ثابت ہوسکتے ہیں۔

DT Network

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر