بہار کے معروف شاعر دانش کمال سرگم رشتہ ازدواج سے منسلک، مشکور ا حمد سمیت سرکردہ افراد کی شرکت۔
دربھنگہ: (رفیع ساگر) سرزمین بہار کے مشہور ومعروف نوجوان شاعر اور مہولی فائونڈیشن بہار برانچ کے دربھنگہ ضلع کے نائب صدر دانش کمال سرگم کی شادی ۹؍جنوری ۲۰۲۲ کو ان کے آبائی گائوں مسا تھانہ جالے، ضلع دربھنگہ میں ہی محمد ظہیر صاحب کی دختر نیک اختر سے ہوئی۔
دانش کمال کی شادی میں جالے اسمبلی حلقہ کے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر مشکور احمد عثمانی (سابق طلبہ یونین صدر اے ایم یو) ، حبیب اللہ ہاشمی (سابق ضلع پریشد)،ماسٹر امجد علی، مذکر کمال (شاعر) انجینئر شہزاد تمنا، کانگریس لیڈر ایڈووکیٹ شمیم احمد راعین، سید تنویر عالم، اعجاز احمد سمیت دیگر ادبی، سیاسی ، سماجی اور ملی شخصیات شریک ہوئیں۔ دعوت ولیمہ کل بتاریخ ۱۱ جنوری کو ہوگی۔ دانش کمال کی شادی پر جہاں بہت ساری شخصیات نے مبارک باد ی وہیں انہیں مہولی فائونڈیشن کے روح رواں اجمل علی شیخ، اکبر علی شیخ، متین خان، فرید خان، اعجاز شیخ، ریاض اعظم، کامران صدیقی، احمد حسین، عمران پرویز، عبدالباسط، محمد فہد اور مہولی فائونڈیشن کی پوری ٹیم نے مبارک باد پیش کرتے ہوئے زوجین میں آپسی الفت ومحبت کی دعا کی کہ خدا انہیں ہمیشہ مسرت وشادمانی کےساتھ رکھے ۔ آمین۔ واضح رہے کہ مہولی فائونڈیشن بہار سمیت ممبئی میں سماجی خدمات کےلیے فعال وسرگرم ہے اور دینی وملی مسائل کے حل میں دلچسپی رکھتی ہے اور بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہے۔
0 Comments