Latest News

حضرت مہتمم صاحب کی طبعیت کے متعلق وائرل خبر کی وضاحت۔

حضرت مہتمم صاحب کی طبعیت کے متعلق وائرل خبر کی وضاحت۔
دیوبند: گذشتہ چند دنوں سے سوشل میڈیا پر دارالعلوم دیوبند کے مہتمم وشیخ الحدیث حضرت مولانا مفتی ابو القاسم نعمانی صاحب کی خرابی طبیعت کے متعلق ایک خبر گردش کر رہی ہے جس میں لکھا گیا ہے کہ آپ  سخت بیمار  ہیں اور ہسپتال میں زیر علاج ہیں، اس خبر کی وضاحت میں مہتمم صاحب کے پوتے مصعب نعمانی نے مہتمم صاحب کے فیس بُک پر پیج پر وضاحت پیش کی ہے ملاحظہ فرمائیں

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
دادا جان حضرت اقدس مولانا مفتی ابوالقاسم صاحب نعمانی متعنا اللّٰه بطول حياته وأمده بالصحة والعافيه (مہتمم و شیخ الحدیث دارالعلوم دیوبند) کی طبیعت کی ناسازی کے متعلق ایک خبر چلائی گئی ہے، کہ حضرت کی طبیعت سخت ناساز ہے، یہ خبر صحیح نہیں ہے۔
دوتین دن قبل حضرت کو ہلکی سی سردی وبخار کی شکایت ہوگئی تھی، جو الحمد للہ اب بالکل دور ہوچکی ہے۔
تشویش اور ناسازی کی اطلاع بالکل غلط ہے؛ بلاتحقیق ایسی خبریں پھیلانے سے احتیاط کرنی چاہئے، وابستگان کے لیے تکلیف کا باعث ہوجاتی ہیں۔

مصعب نعمانی
٢, جمادی الاخری ١٤٤٣
٦, جنوری ٢٠٢٢

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر