Latest News

ویکسین نہ لگوانے کے خلاف اب کی جائیگی کارروائی، ایس ڈی ایم نے چلائی مہم، کئی لوگوں کو پکڑ کر لگوائی ویکسین۔

ویکسین نہ لگوانے کے خلاف اب کی جائیگی کارروائی، ایس ڈی ایم نے چلائی مہم، کئی لوگوں کو پکڑ کر لگوائی ویکسین۔
دیوبند:(سمیر چودھری)
ملک میں کورونا وائرس ایک مرتبہ پھر پھیلنے لگاہے، جس کی روک تھام کے لئے مقامی انتظامیہ نے ضروری اقدامات کرنا شروع کردیئے ہیں۔ جمعرات کو ایس ڈی ایم دیوبند کی قیادت میں بلدیہ، محکمہ صحت، پولیس انتظامیہ اور محکمہ ریونیو کی مشترکہ ٹیم نے شہر اور دیہی علاقوں میں کورونا ویکسی نیشن مہم چلائی۔
کورونا کی روک تھام کے لیے ٹیم نے مہم کے پہلے دن شہر کے مختلف بازاروں میں گشت کیا اور لوگوں سے ویکسی نیشن کے حوالے سے معلومات لی اور دکانوں پر جا کر کووڈ ویکسی نیشن کا سرٹیفکیٹ دکھانے کو کہا۔ اس دوران تقریباً دس افراد ایسے پائے گئے جنہوں نے جان بوجھ کر ویکسین نہیں لگوائی تھی۔ 
مذکورہ لوگوں کی سرزنش کرتے ہوئے انہیں فوری طور پر ہسپتال بھجوایا اور کورونا ویکسین لگوائی۔ ٹیم نے شہر کے علاوہ گاو ں بچیٹی میں بھی مہم چلا کر ویکسی نیشن کے بارے میں معلومات لی۔ ایس ڈی ایم دیپک کمار نے کہا کہ جو لوگ جان بوجھ کر ویکسین نہیں لگوارہے ہیں ان کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔ شہر اور دیہی علاقوں میں، ہر دکاندار، پھل سبزی فروش وغیرہ کا کووڈ ویکسی نیشن کا سرٹیفکٹ چیک کیاجائیگا، ویکسی نیشن کا سرٹیفکیٹ نہ ملنے کی صورت میںایسے لوگوںکی دکانوں اور اداروں کو بند کر دیا جائے گا۔ 
ایس ڈی ایم دیپک کمار نے میونسپل ایگزیکٹو آفیسر دھیریندر کمار کو شہر میں کووڈ ویکسی نیشن کی بڑے پیمانے پر تشہیر کرنے کی بھی ہدایت دی۔ مہم کے دوران سی ایچ سی کے سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر اجے کمار تیاگی، سی او درگا پرساد تیواری اور کوتوالی انچارج پربھاکر کینٹورا موجود رہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر