Latest News

معاویہ علی کی امیدواری منسوخ، دیوبند سے کارتکیہ رانا ایس پی کے امیدوار، مجلس سے عمیر مدنی اور کانگریس کے راحت خلیل کے کاغذات بھی پائے گئے درست۔

معاویہ علی کی امیدواری منسوخ، دیوبند سے کارتکیہ رانا ایس پی کے امیدوار، مجلس سے عمیر مدنی اور کانگریس کے راحت خلیل کے کاغذات بھی پائے گئے درست۔
دیوبند: (سمیر چودھری)
ہاٹ سیٹ بنی دیوبند اسمبلی میں سماجوادی پارٹی کے امیدوار کے طور پر گذشتہ کل پرچہ نامزدگی داخل کرنے والے سابق اسمبلی رکن معاویہ علی کا پرچہ نامزدگی منسوخ ہوگیا ہے جبکہ سماجوادی پارٹی کے امیدوار کے طور رپر سابق ریاستی وزیر آنجہانی راجندر سنگھ رانا کے صاحبزادہ کارتکیہ رانا کا پرچہ نامزدگی قبول کرلیا گیا ہے۔

واضح ہو کہ دیوبند میں سماج وادی پارٹی کے ٹکٹ کو لیکر کئی روز سے زبردست رسہ کشی چل رہی تھی اور پرچہ نامزدگی کے آخری روز سابق اسمبلی رکن معاویہ علی نے سماج واری پارٹی کے امید وار کے طور پر اپنا پرچہ نامزدگی داخل کردیا تھا جس کے بعد اس معاملہ میں کافی حیرت انگیز موڑ آگیا تھا جس کے بعد مظفرنگر سے اکھلیش یادو کو صاف کرنا پڑا کہ دیوبند سے ہمارے امیدوار کارتکیہ رانا ہی ہیں۔
حالانکہ اس کے باوجود لوگ پرچوں کی جانچ کے منتظر تھے اور طرح طرح کی قیاس آرائیاں بھی لگا رہے تھے لیکن حسب توقع آج پرچہ نامزدگی کی جانچ کے دوران سابق اسمبلی رکن معاویہ علی کا پرچہ منسوخ کردیا گیا ہے جبکہ کارتکیہ رانا کے پرچہ کو قبول کرلیا گیا ہے ،جس کے بعد کارتکیہ رانا کے حامیوں میں زبردست خوشی کا ماحول دیکھنے کو ملاہے۔حالانکہ معاویہ علی کے صاحبزادہ حیدر علی کا آزاد امیدوار کے طور پر پرچہ قبول ہوگیا ہے جبکہ کانگریس کے امیدوار راحت خلیل اور آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین سے عمیر مدنی ،بی جے پی سے کنور برجیش سنگھ اور بہوجن سماج پارٹی سے چودھری راجیندر سنگھ کے پرچہ بھی درست پائے گئے ہیں۔

DT Network

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر