Latest News

خواجہ غریب نواز فاو نڈیشن چیریٹی ٹرسٹ نے’ روٹی بینک ‘کے تحت غرباء میں تقسیم کیا کھانا۔

خواجہ غریب نواز فاو نڈیشن چیریٹی ٹرسٹ نے’ روٹی بینک ‘کے تحت غرباء میں تقسیم کیا کھانا۔
دیوبند: (سمیر چودھری)
سماجی تنظیم خواجہ غریب نواز فاو نڈیشن چیریٹی ٹرسٹ کے’ روٹی بینک ‘کے تحت آج دوسرے دن بھی 58 ضرورت مندوں میں کھانا تقسیم کیا گیا، اس موقع پر فاو نڈیشن کے بانی صدر ڈاکٹر عثمان مسعود رمزی نے کہا کہ فاو نڈیشن گزشتہ کئی سالوں سے سماجی فلاح و بہبود کے متعدد کام انجام دے رہا ہے۔ اسی ضمن میں اس سال موسم سرما میں فاو نڈیشن نے ضرورت مندوں میں سردی سے بچنے کے لیے لحاف تقسیم کیے گئے۔ انہوں نے بتایاکہ دو دن پہلے فاو نڈیشن نے ’روٹی بینک‘ کے تحت نئے کام کا آغاز کیا ہے جس میں ہم غریبوں اور بے سہارا لوگوں کے لیے کھانا کھلانے کے مقصد سے روزانہ کھانا تقسیم کررہے ہیں۔ آج اس کا دوسرا دن تھا، جس میں ہم نے 58 ضرورت مندوں میں کھانا تقسیم کیا۔
اس موقع پر قاری عامر عثمانی نے کہا کہ اطعام طعام یعنی بھوکوں کو کھانا کھلانے کو اسلام میں بڑی اہمیت حاصل ہے۔ حدیث میں آتا ہے کہ وہ شخص کامل مومن نہیں جو خود پیٹ بھر کر کھانا کھائے اور اس کا پڑوسی بھوکا رہے۔ اسی لیے ہم لوگوں نے یہ مہم چلائی ہے۔انہوںنے کہاکہ ہم جانتے ہیں کہ ہم سارے بھوکوں کا پیٹ نہیں بھر سکتے، لیکن ہم اپنی بساط کے مطابق جتنے لوگوں تک پہنچ سکتے ہیں ان شاءاللہ وہاں تک پہنچ کر ضرورت مندوں تک کھانا پہنچانے کی کوشش کریں گے۔ روٹی بینک کے تحت دو دنوں سے جاری اس مہم میں ڈاکٹر عثمان مسعود، قاری عامر عثمانی کے علاوہ مقیم عباسی، محمد نجم اور نور محمدوغیرہ شامل ہیں۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر