Latest News

تیز رفتارٹرک کی ٹکر سے بائک سوار والد کی موت، بیٹا شدید زخمی، گاوں کے لوگوں نے کیا ہنگامہ، ٹرک ڈرائیور حراست میں لیاگیا۔

تیز رفتارٹرک کی ٹکر سے بائک سوار والد کی موت، بیٹا شدید زخمی، گاوں کے لوگوں نے کیا ہنگامہ، ٹرک ڈرائیور حراست میں لیاگیا۔
دیوبند: (سمیر چودھری)
دیوبند کے قریبی گاوں ہاشم پورہ کے قریب روڑکی کی جانب سے آنے والی بائک کو ایک تیز رفتار اور بے قابو ٹرک نے پیچھے سے ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں بائک پر سوار ضعیف العمر شخص کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ اسکا بیٹا شدید طور پر زخمی ہوگیا۔ اس حادثہ کے بعد گاوں کے ناراض لوگوں نے مرنے والے شخص کی لاش کو سڑک پر رکھ کر جام لگادیا اور ٹرک ڈرائیور کو پکڑلیا۔

اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور اس نے ناراض بھیڑ کو سمجھا بجھا کر جام کھلوایا اور لاش کا پنچ نامہ کرکے پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔تفصیل کے مطابق اتراکھنڈ کے گاو ¿ں مادھو پور کا باشندہ زاہد حسن اپنے بیٹے آس محمد کے ساتھ دیوبند کے قریبی گاو ¿ں امر پور گڑھی میں اپنے رشتہ داروں کے یہاں بذریعہ بائک جارہے تھے لیکن جیسے ہی ان کی بائک ہاشم پورہ گاو ¿ں کے قریب پہنچی تو پیچھے سے آنے والے ایک تیز رفتار ٹرک نے بائک میں ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں زاہد حسن کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ آس محمد شدید طور پر زخمی ہوگیا جس کو فوری طور پر دیوبند کے سرکاری اسپتال میں علاج کے لئے بھیجا گیا لیکن ڈاکٹروں نے اس کی تشویش ناک حالت کو دیکھتے ہوئے ہائر سینٹر ریفر کردیا۔اسی درمیان اس حادثہ سے ناراض ہاشم پورہ گاو ¿ں کے لوگوں نے زاہد حسن کی لاش کو سڑک پر رکھ کر جام لگادیا۔جام لگائے جانے کی اطلاع ملنے پر دیوبند اسمبلی حلقہ کی سابق ایم ایل اے ششی بالا پنڈیر ،گنا سمیتی کے سابق چیئرمین دلشاد گوڑ،مانکی کی پردھان معمور حسن سمیت بہت سے لوگ موقع پر پہنچ گئے۔اسی کے ساتھ ساتھ حادثہ کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی جس نے ناراض گاوں کے لوگوں کو سمجھا بجھا کر خاموش کیا اورجام کھلوایا۔پولیس نے لاش کا پنچ نامہ بھر کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔
کوتوالی انچارج پربھاکر کینتورا نے بتایا کہ ٹرک ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور پولیس نے ٹرک کو بھی اپنے قبضہ میں لے لیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ فوت ہوجانے والے شخص کے اہل خانہ کی جانب سے تحریر ملنے کے بعد معاملہ درج کردیا گیا ہے ۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر