ماجد علی کے ساتھ ضلع پنچایت میٹنگ میں کی گئی بدتمیزی، ایک ہفتہ کے اندر کارروائی نہ کئے جانے پر تالا بندی کردھرنا دینے کا انتباہ۔
سابق ضلع پنچایت چیئرمین کے نمائندے اور ضلع پنچایت ممبر ماجد علی نے کہا کہ گزشتہ روز ضلع پنچایت کی میٹنگ میں چیئرمین کے بھائی اور بھتیجے پر ان کے ساتھ بدسلوکی کرنے کا الزام عائد کیاہے، ماجد علی نے انتباہ دیا کہ ضلع انتظامیہ ایک ہفتے کے اندر اس معاملہ کا نوٹس لیکر ملزمان کے خلاف ٹھوس کارروائی کرے بصورت دیکر ضلع پنچایت دفتر پر تالا بندی کرکے دھرنا دیا جائیگا۔
آج کو آزاد سماج پارٹی کے دفترپر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے آزاد سماج پارٹی کے لیڈر ماجد علی نے کہا کہ بدھ کو ضلع پنچایت بورڈ کی میٹنگ تھی، جس کی اطلاع ایک دن پہلے دی گئی، جب کہ یہ قواعد کے خلاف ہے۔جس کی بورڈ ممبران نے میٹنگ کے دوران مخالفت کی کیونکہ ایجنڈے کے ساتھ اطلاع دی جانی چاہئے تھی۔ اجلاس میں ایکشن پلان کے ذریعے اراکین کو 85 کروڑ روپے کے مجوزہ کاموں کی معلومات دی گئی جو کہ قواعد کے مطابق درست نہیں ہے جس کی وجہ سے اکثر اراکین نے اس کی مخالفت کی۔ اسی کو لےکر بورڈ میٹنگ میں آپس میںنونک جھونک ہوگئی۔ الزام ہے کہ چیئرمین کے بھائی اور بھتیجے نے ان کے ساتھ بدتمیزی کی۔انہوںنے کہاکہ ضلع پنچایت کی مذکورہ میٹنگ منسوخ کرکے نئی میٹنگ بلائی جائے اور انتظامیہ کو اس واقعہ کا جلد از جلد نوٹس لینا چاہئے۔
آزاد سماج پارٹی کے ضلع صدر گوتم پردھان نے کہا کہ اگر انتظامیہ نے ایک ہفتہ میں نوٹس نہیں لیا تو آزاد سماج پارٹی ضلع پنچایت دفتر پر تالا بندی کرکے دھرنا دے گی۔ اس موقع پرمنڈل انچارج راکیش موریہ، ضلع انچارج چودھری اجیت گرجر، ضلع پنچایت ممبر رشمی سنگھ، سابق پرمکھ عمران ملک، میڈیا انچارج ٹنکو کپل، کاشی موریہ وغیرہ موجود تھے۔
DT Network
0 Comments