سابق رُکن اسمبلی معاویہ علی کے حامیوں کے خلاف مقدمہ درج۔
دیوبند: سابق رکن اسمبلی معاویہ کے حامیوں پر ضابطہ اخلاق کے خلاف وزری کرنے اور کورونا گائیڈ لائن پر عمل نہ کرنے کے معاملہ میں مقدمہ درج کیاگیا ہے، جس میں بیس نامزد سمیت 50 افراد کے خلاف یہ معاملہ درج ہوا۔
واضح رہے کہ دیوبند اسمبلی حلقہ سے سماجوادی پارٹی کے ٹکٹ کے معاویہ علی مضبوط دعویداری تھے لیکن یہاں سے سماجوادی پارٹی نے سابق ریاستی وزیر آنجہانی راجندر سنگھ رانا کے بیٹے کارتک راناکو ٹکٹ دے دیا تھا، جس کے بعد معاویہ علی کے حامیوں میں کافی مایوس تھی لیکن گزشتہ روز معاویہ علی نے لکھنو سے کارتکیہ رانا کا ٹکٹ کاٹ کر اپنا ٹکٹ ہونے کی اطلاع دی تو کارکنان میں خوشی کا ماحول پیدا ہوگیا اور دیر رات محلہ دیوان میں واقع معاویہ علی کی رہائش گاہ پر حامیوں نے جم کر ڈھول نگاڑوں کے ساتھ جشن منایا۔
اس معاملہ میں پولیس نے بیس نامزد سمیت پچاس افراد کے خلاف مقدمہ قائم کیاہے۔ سی او درگا پرساد تیواری نے بتایاکہ محلہ دیوان میں کافی بھیڑ جمع ہوئی تھی اور کسی طرح کی کوئی اجازت بھی نہیں لی گئی تھی، اس دوران کورونا گائیڈلائن پر عمل نہیں کیاگیا اور ضابطہ اخلاق کے خلاف ورزی بھی کی گئی ہے، بیس نامزد سمیت پچاس افراد کے خلاف دیوبند کوتوالی میں مقدمہ قائم کیاگیاہے۔
سمیر چودھری۔
0 Comments