Latest News

دارالعلوم دیوبند کے شعبہ کمپیوٹر کے ناظم مولاناعبدالسلام قاسمی کی اہلیہ کاانتقال۔

دارالعلوم دیوبند کے شعبہ کمپیوٹر کے ناظم مولاناعبدالسلام قاسمی کی اہلیہ کاانتقال۔
دیوبند: (سمیر چودھری)
عظیم علمی دانش گاہ دارالعلوم دیوبند کے شعبہ کمپیوٹر کے ناظم مولاناعبدالسلام قاسمی کی اہلیہ کا علالت کے باعث انتقال ہوگیاہے، ان کے انتقال کی خبر سے ذمہ داران دارالعلوم ،اساتذہ اور طلبہ سمیت متعلقین و عزیزو اقارب میں غم کی لہر دوڑ گئی،ذمہ داران دارالعلوم دیوبند اور اساتذہ نے مولاناعبدالسلام قاسمی کی رہائش گاہ پر پہنچ کی تعزیت مسنونہ پیش کی۔ موصولہ تفصیل کے مطابق مولانا عبدالسلام قاسمی کی اہلیہ گزشتہ کئی ماہ سے علیل تھیں اور وہ ماہر معالجین کے زیر علاج تھیں لیکن گزشتہ چندر روز سے صحت میں قابل ذکر بہتری نہیں آئی اور آج دوپہربارہ بجے تقریباً ساٹھ سال کی عمر میں انہوں نے آخری سانس لی۔ 
مرحومہ نہایت نیک، صوم صلوٰ ة کی پابند، دیندار اور غریب پرور خاتون تھیں۔ ان کے انتقال پر دارالعلوم دیوبند کے مہتمم مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی،نائب مہتمم مولاناعبدالخالق مدراسی،نائب مہتمم مفتی راشد اعظمی، مولانا نعمت اللہ اعظمی، مولانا شاہ عالم گورکھپوری، مولانامنیر الدین، مولانا سلمان بجنوری، مفتی خورشید گیاوی، مفتی محمد اللہ قاسمی، مفتی عبدالرزاق، مولانا صداقت، اشرف عثمانی، قاری ممتاز احمد قاسمی سمیت ادارہ کے جملہ اساتذہ اور ملازمین نے افسوس کا اظہارکرتے ہوئے تعزیت مسنونہ پیش کی۔ مرحومہ کی نماز جنازہ بعد نماز عشاءاحاطہ مولسری میں ادا کی گئی ،بعد ازیں قاسمی قبرستان میں تدفین عمل میں آئی۔اُدھر ممتاز عالم دین مولانا ندیم الواجدی، آل انڈیا ملی کونسل کے قومی صدر مولانا حکیم عبداللہ مغیثی اور ضلع صدر مولانا عبدالمالک مغیثی نے بھی مرحومہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت مسنونہ پیش کی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر