Latest News

بلی بائے ایپ معاملہ: انجینئرنگ کے طالبعلم کے بعد اتراکھنڈ سے مرکزی ملزم خاتون گرفتار، سائبر سیل نے دونوں کے کنکشن کا کیا انکشاف۔

بلی بائے ایپ معاملہ: انجینئرنگ کے طالبعلم کے بعد اتراکھنڈ سے مرکزی ملزم خاتون گرفتار، سائبر سیل نے دونوں کے کنکشن کا کیا انکشاف۔
ممبئی: ممبئی سائبر پولس نے بلی بائے ایپ کے معاملے میں اہم ایک خاتون کو اتراکھنڈ سے حراست میں لیا ہے، اس سے قبل بنگلورو سے انجینئرنگ کے 21 سالہ طالبعلم کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق زیر حراست خاتون معاملہ کی مرکزی ملزمہ ہے۔ پولیس ٹیم خاتون سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ ایک اہلکار نے بتایا کہ خاتون کو ٹرانزٹ ریمانڈ کے لیے عدالت میں پیش کیا جائے گا اور پھر ممبئی لایا جائے گا۔
بنگلورو سے گرفتار طالب علم کی شناخت وشال کمار کے طور پر ہوئی ہے۔ مجسٹریٹ نے وشال کو 10 جنوری تک پولیس حراست میں بھیج دیا ہے اور پولیس کو اس کے احاطے میں تلاشی لینے کی بھی اجازت دی ہے۔ پولیس کے مطابق اتراکھنڈ کی رہنے والی خاتون اور وشال ایک دوسرے کو جانتے ہیں۔ وہ فیس بک اور انسٹاگرام جیسے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر دوست ہیں۔ چنانچہ وہ ایک دوسرے سے رابطے میں رہے۔
سیکڑوں مسلم خواتین کو بلی بائے ایپ پر نیلامی کے لیے لسٹ کیا گیا، جبکہ ان کی تصویروں کے ساتھ بغیر اجازت چھیڑ چھاڑ کی گئی۔ سائبر سیل نے اس شکایت کے بعد نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی تھی کہ گٹ ہب پلیٹ فارم سے ایک ایپ پر مسلم خواتین کی تصاویر نیلامی کے لیے اپ لوڈ کی گئی تھیں۔ ایک سال سے بھی کم عرصے میں یہ دوسری بار ہوا ہے۔ یہ ایپ 'سلی ڈیلز' کی طرح ہے، جس کی وجہ سے پچھلے سال بھی ایسا ہی تنازعہ ہوا تھا۔
پولیس نے کہا کہ مرکزی ملزم خاتون
 'Bully Bye' 
ایپ سے منسلک تین اکاؤنٹس کو ہینڈل کر رہی تھی۔ شریک ملزم وشال کمار نے خالصہ سپری مٹ کے نام پر کھاتہ کھولا ہوا تھا۔ 31 دسمبر کو، اس نے دوسرے کھاتوں کے نام بدل کر سکھ ناموں سے ملتے جلتے کر دئیے۔
ایف آئی آر کے مطابق بلی بائی ایک ایسی ایپ ہے جہاں مشہور مسلم خواتین کی تصاویری اپلوڈ کر کے ان کی بولی لگائی گئی تھی۔ اس معاملے پر کئی لوگوں نے سوالات اٹھائے اور لوگوں کی شکایتیں شروع ہوگئیں، جس کے بعد ممبئی پولیس کے سائبر سیل نے نامعلوم افراد کے خلاف دفعہ 354D، 509، 500، 153A، 295A، 153B، آئی ٹی کی دفعہ 67 کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ دفعہ اور تفتیش شروع کر دی گئی۔

DT Network

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر