Latest News

زہریلی بیان بازی کے لیے نہیں خواتین پر قابل اعتراض تبصرہ کرنے پر ہوئی یتی نرسمہانند نند کی گرفتاری۔

زہریلی بیان بازی کے لیے نہیں خواتین پر قابل اعتراض تبصرہ کرنے پر ہوئی یتی نرسمہانند نند کی گرفتاری۔
نئی دہلی: گزشتہ ماہ اتراکھنڈ کے ہریدوار میں دھرم سنسد میں مسلمانوں کی نسل کشی کی دھمکی دینے والے یتی نرسمہانند نند کو نفرت انگیز تقریر کیس میں نہیں بلکہ خواتین پر قابل اعتراض تبصرہ کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع نے نرسمہانند کی گرفتاری کے ایک دن بعد این ڈی ٹی وی کو یہ بات کہی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نفرت انگیز تقاریر کیس میں بھی نرسمہانند کو نوٹس جاری کیا گیا ہے، ساتھ ہی اس کیس میں بھی ان کا ریمانڈ لیا جائے گا۔
پولیس افسر نے کہا، "یتی نرسمہانند کو خواتین کے خلاف توہین آمیز ریمارکس کے لیے گرفتار کیا گیا ہے نہ کہ ہریدوار نفرت انگیز تقریر کیس میں، ابھی تک صرف اس معاملے میں نوٹس جاری کیا گیا ہے، تاہم نفرت انگیز تقریر کیس میں، اسے بھی ریمانڈ پر لیا جائے گا اور اس کی کارروائی جاری ہے۔ ہم ریمانڈ کی درخواست میں نفرت انگیز تقریر کیس کی تفصیلات بھی شامل کریں گے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر