Latest News

کل دیوبند پہنچے گے وزیر داخلہ امت شاہ، سیکوریٹی کے زبردست انتظامات۔

کل دیوبند پہنچے گے وزیر داخلہ امت شاہ، سیکوریٹی کے زبردست انتظامات۔
دیوبند: (سمیر چودھری)
مرکزی وزیر داخلہ اور بی جے پی کے اسٹار پرچارک امت شاہ ہفتہ کو دیوبند میں ووٹروں سے گھر گھر جاکر عوامی رابطہ کریں گے۔ امت شاہ کے پروگرام کے حوالے سے اعلیٰ حکام نے جمعہ کو دیوبند کے ایم بی ڈی چوک، نیچل گڑھ اور سبھاش چوک تک سڑکوں اور بازاروں کا معائنہ کیا اور مقامی انتظامیہ کے ساتھ رو ٹ ڈائیورزن کو عملی جامہ پہنایا۔
جمعہ کی دوپہر ڈی آئی جی پریتندر سنگھ، ڈی ایم اکھلیش کمار اور ایس ایس پی آکاش تومر نے دہلی سے آئی وزیر داخلہ کی سیکوریٹی کے لئے خصوصی ٹیم کے ساتھ ایم بی ڈی چوک سے سبھاش چوک تک معائنہ کرکے سیکوریٹی کے تمام انتظامات کو حتمی شکل دی۔افسران کے مطابق وزیر داخلہ امت شاہ ہفتہ کو دوپہر 2 بجے مظفر نگر سے دیوبند پہنچیں گے اور دوپہر 2.30 بجے تک علاقے میں گھر گھر عوامی رابطہ کریں گے۔ عوامی رابطہ کرتے ہوئے وہ سہارنپور روانہ ہوں گے۔ رابطہ مہم کے دوران ایم ایل اے کنور برجیش سنگھ، ضلع صدر ڈاکٹر مہیندر سینی، سابق شہر صدر گجراج رانا اور ٹھاکر انل سنگھ وغیرہ بی جے پی کارکنان وزیر داخلہ کے ساتھ موجود رہیں گے۔ 
ایس ایس پی آکاش تومر نے کہا کہ وزیر داخلہ امت شاہ کی حفاظت کے لیے پولیس فورس کے ساتھ بی ایس ایف کے جوانوں کو تعینات کیا جائے گا۔ تاہم جمعہ کو وزیر داخلہ کے پروگرام کو لے کر اعلیٰ حکام نے دیوبند میں ڈیرے ڈالے رہے۔

DT Network

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر