Latest News

آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی اصلاح معاشرہ کمیٹی کے تحت دیوبند میں خواتین کے لیے ہفتہ واری درس دین کا انعقاد، اب تک 10 دروس مکمل۔

آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی اصلاح معاشرہ کمیٹی کے تحت دیوبند میں خواتین کے لیے ہفتہ واری درس دین کا انعقاد، اب تک 10 دروس مکمل۔
دیوبند: اصلاح معاشرہ کمیٹی اترپردیش آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے زیر اہتمام انڈیا اسلامک اکیڈمی دیوبند میں ہر ہفتہ بروز منگل خواتین کے لئے دینی تعلیم کے درس کا سلسلہ گزشتہ دو مہینوں سے جاری ہے۔

مولانا مہدی حسن عینی قاسمی آرگنائزز اصلاح معاشرہ کمیٹی اترپردیش نے بتایا کہ محترمہ ڈاکٹر سیدہ نرگس پروین صاحبہ اور محترمہ خدیجہ حسن مومناتی صاحبہ کی نگرانی میں ہر منگل کو ظہر تا عصر خواتین کے لیے باپردہ طریقہ سے دینی تعلیم کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے، 
جس میں خواتین کے درمیان مشق قرآن کا حلقہ،درس حدیث، پیدائش سے موت تک کے اہم ترین فقہی نے مسائل کا درس، اور مسنون نکاح کے فوائد،سماج کی خرابیوں کا سد باب گھر سے کیسے ممکن،جیسے اہم عناوین پر حلقے لگائے جاتے ہیں، بحمد للہ اب تک 10 درس مکمل ہوچکے ہیں،جن میں شریک ہونے والی خواتین کی مجموعی تعداد 375 ہے۔
مولانا قاسمی نے بتایا کہ بفضلہ تعالیٰ یہ سلسلہ مرشد الامت حضرت مولانا سید محمد رابع حسنی ندوی صاحب دامت برکاتہم صدر آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ اور مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی صاحب کنوینر اصلاح معاشرہ کمیٹی و سکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی سرپرستی میں آگے بھی جاری رہے گا، دیوبند شہر کی خواتین باپردہ طریقہ پر ہر ہفتہ منگل کے دن دوپہر 2.30 بجے اس دینی نشست میں شرکت کرسکتی ہیں۔

سمیر چودھری 

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر