Latest News

دیوبند کے نو جوان عامر سہیل نے یوسی جی امتحان میں 99.3 فیصدی نمبرات کے ساتھ حاصل کی تاریخی کامیابی.

دیوبند کے نو جوان عامر سہیل نے یوسی جی امتحان میں 99.3 فیصدی نمبرات کے ساتھ حاصل کی تاریخی کامیابی.
دیوبند: (سمیر چودھری)
دیوبند کے ہونہار فرزند عامر سہیل نے یوسی جی نیٹ امتحان 2020-21میں 99.3 فیصد نمبرات حاصل کرکے نہ صرف کامیابی حاصل کی ہے بلکہ ایک نیا ریکارڈ قائم کرکے دیوبند کے ساتھ ساتھ اپنے اساتذہ اور والدین کا نام روشن کیا ہے ۔دیوبند کے محلہ شاہ رمزالدین کے باشندہ محبوب الہی مرحوم کے بیٹے عامر سہیل نے نومبرسے جنوری کے درمیان جاری یو جی سی نیٹ امتحان میں شرکت کرکے یہ اعزازی نمبرات حاصل کئے ۔اس امتحان میں ان کا مضمون سوشل سائنس تھا اس امتحان کامیابی حاصل کرنے کے بعد عامر سہیل جے آر ایف یا اسسٹنٹ پروفیسر کے عہدہ کے لئے بھی کوالیفائی کرچکے ہیں۔اس امتحان میں سوشل سائنس مضمون سے 88؍ہزار 780طلبہ نے شرکت کی تھی ،جن میں سے صرف 800 طالب علم ہی جے آر ایف میں کامیابی حاصل پائے ہیں ،یہ امتحان پورے ملک کے 837مراکز پر منعقد کرائے گئے تھے ۔عامر سہیل بچپن ہی سے تعلیم کے حصول میں نہایت ہوشیا ر اور ہونہار رہے ہیں۔

انہوں نے دہلی یونیورسٹی سے گریجویشن کرنے کے بعد یو جی سی نیٹ کی تیاری کی ۔خاص بات یہ ہے کہ انہوں نے یہ کامیابی بغیر کسی کوچنگ کے حاصل کی ہے ۔عامر سہیل کا کہنا ہے ان کی اس کامیابی میں والدین ،اساتذہ اور ان سے ہمدردی اور شفقت رکھنے والوں کا اہم رول ہے ۔انہوں نے بتایا کہ ان کا تعلق ایک متوسط خاندان سے ہے اور وہ اپنی روزی روٹی کے لئے شہر کے ایک پرائیویٹ اسکول میں تدریسی خدمات انجام دیتے ہیں۔عامر سہیل نے بتایا کہ وہ مستقبل میں پی ایچ ڈی کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔اس کے علاوہ انہوں نے یو پی ایس سی کی تیاری بھی شروع کردی ہے۔
عامر سہیل کا کہنا ہے کہ زندگی میں عوامی خدمات کے علاوہ بہتر مقام حاصل کرنا ان کا خواب ہے جو اب شرمندہ تعبیر ہوتا نظر آرہا ہے ۔عامر سہیل نے تعلیم حاصل کرنے والے سبھی طلبہ وطالبات کے نام جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ آپ سخت محنت ،جد وجہد اور لگن ومستقل مزاجی سے زندگی میں اپنے کسی بھی خواب کی سچی تعبیر حاصل کرسکتے ہیں۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر