Latest News

ہندستان کا دس رکنی نمائندہ وفد چار روزہ دورہ کے لئے کل جائیگا پاکستان، جانیئے کس مسئلہ پر ہوگی بات چیت۔

ہندستان کا دس رکنی نمائندہ وفد چار روزہ دورہ کے لئے کل جائیگا پاکستان، جانیئے کس مسئلہ پر ہوگی بات چیت۔
نئی دہلی: بھارت اور  پاکستان کی حکومتوں نے پانی کے مسئلے پر بات چیت کا فیصلہ کیا ہے۔ آبی تنازع پر بات چیت کے لیے 10 رکنی ہندوستانی آبی ماہرین کا وفد کل واہگہ کے راستے لاہور جائیگا گا اور پھر اسلام آباد روانہ ہوگا۔

مذاکرات میں ہندوستانی وفد کی قیادت انڈین واٹر کمشنر پی کے سکسینا اور پاکستان کی نمائندگی انڈس واٹر کمشنر مہر علی شاہ کریں گے۔ دونوں ممالک کی جانب سے آبی منصوبوں پر اعتراضات کے بعد یہ پہلا اجلاس ہو گا، اس دوران آبی منصوبوں پر اعتراضات بھی اٹھائے کا سکتے ہیں۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان بھارت آبی تنازعات پر مذاکرات یکم مارچ کو اسلام آباد میں ہوں گے۔ ہندوستانی وفد اجلاس کے بعد 4 مارچ کو ملک واپس آئیگا۔ 

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر