Latest News

مولانا زاہد ابراہیمی ؒہمیشہ قوم وملت کے لیے سرگرم اور متفکر رہتے تھے، حیات زاہدی کانفرنس میں مولانا سید ارشد مدنی اور مولانا محمود مدنی کا خطاب،جمعیۃ علماء کے زیر اہتمام منعقد کانفرنس میں’حیات زاہدی‘ کی رسم رونمائی۔

مولانا زاہد ابراہیمی ؒہمیشہ قوم وملت کے لیے سرگرم اور متفکر رہتے تھے، حیات زاہدی کانفرنس میں مولانا سید ارشد مدنی اور مولانا محمود مدنی کا خطاب،جمعیۃ علماء کے زیر اہتمام منعقد کانفرنس میں’حیات زاہدی‘ کی رسم رونمائی۔
دیوبند:(سمیر چودھری)
علاقہ کی مشہور دینی درسگاہ  مدرسہ کنزالعلوم ٹڈولی میں جمعیۃ علماء ضلع سہارنپور کے زیر انتظام مجاہد آزادی مولانا زاہد حسن ابراہیمیؒ سابق رکن اسمبلی کی حیات و خدمات پر ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔کانفرنس کی صدارت مولانا سید ارشد مدنی صدر جمعیۃ علماء ہند نے کی،جبکہ مہمان خصوصی کے طور پر صدر جمعیۃ علماء مولانا محمود اسعد مدنی نے شرکت کی۔
سیمینار میں مولانا زاہد حسن ابراہیمی ؒکی حیات وخدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے مولانا سید ارشد مدنی صدر جمعیۃ علما ء ہند نے کہا کہ مولانا زاہد صاحب شیخ الاسلام حضرت مولانا حسین احمد مدنی ؒکے خاص تربیت یافتہ اور منظور نظر تھے، حضرت مدنی کو آپ پر بہت اعتماد تھا،چنانچہ حضرت مدنی نے آپ کو آزادی سے قبل اسمبلی کا الیکشن بھی لڑایا،جس کے اندر آپ نے الحمد للہ کامیابی حاصل کی اور ملک کی عوام کی خدمت بلا تفریق مذہب وملت انجام دی، مولانا مدنی نے مزید کہا کہ مولانا زاہدابراہیمیؒ ہمیشہ قوم و ملت کے لیے درد مند اور فکرمند رہتے تھے اور انہوں نے جمعیۃ علماء ہند کے پلیٹ فارم سے قوم وملت کی جو خدمات انجام دی ہیں وہ سنہرے حروف سے لکھے جانے کے قابل ہیں۔
مولانا سید محمود اسعد مدنی نے کہاکہ حضرت مولانا زاہد صاحبؒ ہم سب کے بڑے تھے،وہ ہمیشہ اپنی قوم کے لیے سرگرم اور متفکر رہتے تھے،انہوں نے اپنا آرام و راحت چھوڑ کر قوم کے لیے اپنے آپ کو وقف کررکھا تھا،مولانا محمود مدنی نے اپنے والد بزرگوار فدائے ملت حضرت مولانا اسعد مدنی ؒ کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ جس طرح ہم نے اپنے والد کو ایک مہمان کی طرح گھر میں پایا اسی طرح مولانا زاہد صاحب بھی اکثر اوقات قوم وملت کی فکر وکڑھن میں گھر سے باہر ہی رہتے تھے۔مولانا مدنی نے مزید کہا کہ ہمارے اکابر کی زندگی ہمارے لئے مشعل راہ کی حیثیت رکھتی ہے جس پر چل کر ہم کامیابی وکامرانی کی تمام منزلیں پاسکتے ہیں۔
پروگرام کے اندر مولانا زاہد حسن کی حیات وخدمات پر مرتب کردہ کتاب ''حیات زاہد ''(مرتبہ: مفتی عبد الخالق قاسمی ماجری) کا اجراء بھی ملک کے نامور علماء، مشہور علمی وقلمی شخصیات کے مبارک ہاتھوں سے عمل میں آیا، واضح رہے کہ مولانا زاہد حسن کا انتقال تین دہائی قبل ہو ا تھا مگر اب تک حضرت کی حیات و خدمات پر کوئی کتاب ترتیب نہیں دی گئی تھی البتہ مولانا زاہد صاحب سے تعلق ومحبت رکھنے والے علماء کرام اس سلسلے میں ہمیشہ سے محو تدبر و تفکر تھے، اور اس کی تکمیل کے لیے مستقل تگ ودو کرتے رہتے تھے۔
مولانا سید حبیب اللہ مدنی صدر جمعیۃ علماء ضلع سہارنپور نے کہا کہ حضرت مولانا زاہد رحمہ اللہ کے ملفوظات و کارنامے جو تقریبا تین دہائیوں سے بھی طویل عرصے سے سینہ بہ سینہ منتقل ہوتے چلے آرہے تھے آج کتابی شکل میں یکجا ہوکر ہمارے سامنے آگئے ہیں جو آنے والی نسلوں کے لیے ایک مشعل راہ اور نمونہ بنیں گے۔ اس موقع پر مرتب کتاب کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے مولانا زاہد حسن مرحوم کے جانشین مولانا محمد عارف قاسمی رکن مجلس شوریٰ مظاہر علوم سہارنپور نے خانوادہ زاہدی کی جانب سے گراں قدر انعامات سے بھی نواز۔سیمینار میں مولانا سیدمحمد شاہد صاحب امین عام جامعہ مظاہر علوم سہارنپور، مولانا مفتی حبیب الرحمن صاحب خیر آبادی صدر مفتی دار العلوم دیوبند، پیر جی حافظ حسین صاحب خانقاہ بوڈیہ،مشہور ادیب مولانا نسیم اختر شاہ قیصر دیوبند، مولانا ابو الکلام بھوپال،مولانا توقیر استاد دارالعلوم دیوبند،مولانا ممشاد صاحب قاسمی بلاسپور، مولانا عبد المالک مغیثی صدر آل انڈیا ملی کونسل ضلع سہارنپور،مولانا ظہور عماد پوری استاد مظاہر علوم سہارنپور،مولانا محمد عاقل مہتمم جامعہ بدرالعلوم گڑھی دولت،مولانا محمد ہاشم مہتمم جامعہ کاشف العلوم چھٹمل پور، اور مولانا زاہدمرحوم کے پوتے مولانا احسن زاہدی ومولانا محمد احمد زاہدی کے علاوہ دیگر حضرات نے بھی اپنے خیالات وتاثرات کا اظہار کیا۔سیمینار کے انعقاد میں مولاناقاری محمد الیاس پاؤنٹی، مولانا عامر مظاہری مہتمم جامعہ او رجنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع سہارنپور اورمولانا محمد احسان تحسین قاسمی آفس سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع سہارنپور،مفتی پرویز عالم ایوبی استادمدنی مدرسہ انبہٹہ پیر اور خانوادہ زاہدی کے ہرفرد نے خصوصی تعاون کیا۔قبل ازیں سیمینارکا آغاز قاری ثاقب استاد مدرسہ کنز العلوم ٹڈولی کی تلاوت کلام اللہ سے ہوا جبکہ نظامت کے فرائض مولانا سید حبیب اللہ مدنی نے انجام دیئے۔ مولانا سید شاہد امین عام مظاہر علوم کی رقت آمیز دعا پر جلسہ کا اختتام ہوا،پروگرام کے آخیر میں مولانا محمد عامر ناظم مدرسہ کنز العلوم ٹڈولی اور مولانا عبدالخالق قاسمی ماجری نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔شرکاء میں مفتی محمد اسجد ابراہیمی نگراں دارالقرآن دارالعلوم دیوبند،مولانا جمشید مہتمم جامعہ اسلامیہ ریڑھی تاجپورہ،مولانا محمد طاہر شیخ الحدیث فیض ہدایت رحیمی رائے پور،مولانا عبد الرشید ناظم مدرسہ فیضان رحیمی مرزاپور، مفتی محمد ساجد کھجناوری استاد حدیث جامعہ اشرف العلوم گنگوہ،مولانا انعام اللہ قاسمی، صوفی معین الدین پٹھیڑ،مولانا محمد ہارون سنولی،مولانا محمد عمر کیرانہ، مولانا صلاح الدین زاہدی، مفتی اسجد ہریدواری،قاری بلال خانپوری،مولانا شمشیر قاسمی چررہو،مولانا وسیم قاسمی جھاڑون،مولانا فاروق،قاری شوقین الحسنی،مولانا ثوبان،قاری عطاء الرحمان کھجناوری اور مدرسہ کنز العلوم ٹڈولی کے تمام اساتذہ کے علاوہ سینکڑوں علما ء کرام اور قرب وجوار سے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر