Latest News

حجاب تنازع دہلی کے اسکولوں تک بھی پہنچا، نائب وزیرِ اعلیٰ منیش سسودیا نے کہا "دہلی میں ایسی کوئی پابندی نہیں"۔

حجاب تنازع دہلی کے اسکولوں تک بھی پہنچا، نائب وزیرِ اعلیٰ منیش سسودیا نے کہا "دہلی میں ایسی کوئی پابندی نہیں"۔
نئی دہلی: دہلی میں ایک سرکاری اسکول کی طالبہ پر حجاب اتارنے کے لیے کہنے کے الزام کے ایک دن بعد، نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے جمعرات کو کہا کہ ایسی کوئی پابندی نہیں لگائی گئی ہے اور کچھ لوگ اس معاملے پر سیاست کر رہے ہیں۔ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، سسودیا نے کہا کہ عام آدمی پارٹی (اے اے پی) حکومت تمام روایات کا احترام کرتی ہے اور اس کے اسکولوں میں تمام مذاہب اور ذاتوں کے طلبا و طالبات کے ساتھ عزت کے ساتھ برتاؤ کیا جاتا ہے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ مصطفی آباد میں واقع دہلی کے ایک سرکاری اسکول کی ایک نابالغ طالبہ نے الزام لگایا تھا کہ اسے اسکول میں ایک ٹیچر نے حجاب اتارنے کے لیے کہا تھا۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں لڑکی کو یہ الزام لگاتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔ سسودیا نے کہا ''میں نے یہ جاننے کی بھی کوشش کی کہ یہ واقعہ کیسے ہوا، لیکن اب تک مجھے نہیں لگتا کہ کوئی مسئلہ ہے۔ ہمارے سکول سسٹم اور محکمہ تعلیم نے اس سلسلے میں کوئی پابندی نہیں لگائی''۔ ذرائع کے مطابق اسکول انتظامیہ نے طالبہ کے والدین سے اس معاملے پر بات چیت کی ہے اور معاملہ خوش اسلوبی سے حل کرلیا گیا ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر