Latest News

جامعہ اشرف العلوم رشیدی گنگوہ میں ختم بخاری شریف اور جلسہ دستار بندی کا انعقاد، عالمیت اور حفظ مکمل کرنے والے پچاس سے زائد طلبہ کی علماء کے ہاتھوں دستاربندی۔

جامعہ اشرف العلوم رشیدی گنگوہ میں ختم بخاری شریف اور جلسہ دستار بندی کا انعقاد، عالمیت اور حفظ مکمل کرنے والے پچاس سے زائد طلبہ کی علماء کے ہاتھوں دستاربندی۔
سہارن پور:(سمیر چودھری)
مغربی یوپی کے قدیم اور مرکزی ادارہ جامعہ اشرف العلوم رشیدی گنگوہ میں آج ختم بخاری شریف اور تکمیل حفظ کلام اللہ شریف کا اجلاس منعقد ہوا جس میں قرب وجوار اور قصبہ کے لوگوں نے شرکت کرکے علماء کرام کے بیانات سنے اور صالح زندگی گزارنے کا جذبہ لے کر واپس ہوۓ ۔ دریں اثنا پروگرام کا آغاز قاری محمدطالب ہریانوی قاری مشکور احمدرشیدی کی تلاوت اور محمدزبیر ہریدواری کی نعت پاک سے ہوا ، صدارت ناظم جامعہ مولانامفتی خالدسیف اللہ گنگوہی نے کی جبکہ نظامت کے فرائض مولاناقاری محمدصابر قاسمی اور مفتی محمداحسان رشیدی بہٹوی نے مشترکہ طور پر انجام دۓ۔
اس موقع پر حفظ اور عالمیت مکمل کرنے والے پچاس سے زائد طلبہ کی دستاربندی مولانامفتی خالدسیف اللہ گنگوہی مولانامحمدسلمان گنگوہی مولاناقاری عبیدالرحمن قاسمی مولانامیزان احمدرشیدی مولانامحمداکرام رشیدی اور مولانامفتی محمداحسان رشیدی کے بدست عمل میں آئی ۔ قبل ازیں مولانامحمدحذیفہ مکی اور مولانابرہان آزاد قاسمی نے موجودہ حالات کے تناظر میں اپنے خیالات کا اظہار کیا جبکہ طلبۀ جامعہ مولوی ضیاءالرحمن جلال آبادی مولوی محمداحمدبہٹوی مولوی محمدسرور محمدسعد ابن مولاناعبدالواجدمرحوم اور محمدبابرابن شکیل احمد گنگوہی نے تعلیمی پروگرام پیش کرکے دادتحسین پائی۔
اس موقعہ پر صحیح بخاری شریف کا آخری درس دیتے ہوۓ جامعہ کے شیخ الحدیث ومدیر مولانامفتی خالدسیف اللہ نقشبندی نے امام بخاری ان کے فضل وکمال اور بخاری شریف کی جامعیت پر روشنی ڈالی اور آپ کے قابل رشک حافظہ کا تذکرہ کرتے ہوۓ بتایا کہ امام بخاری کو تقریبا دس لاکھ احادیث سنداور متن کے ساتھ یادتھیں وہ حدیث کے ایسے عاشق تھے جو محبت رسول میں ہروقت سرشارہتے تھے ۔ مفتی موصوف نے کتاب الایمان اور کتاب التوحید کے ربط وتعلق نیز روزقیامت میزان عدل کے قیام اور اس میں جن وانس کے تمام اعمال واقوال کو تولنے پر مدلل بحث کی اور اس بابت علماومحدثین کے رجحانات بھی پیش کۓ۔ 
مفتی خالدسیف اللہ گنگوہی نے درس بخاری کے اختتام پر حاضرین سے کہا کہ سماج ومعاشرہ کی اصلاح ہم سب کی مشترکہ ذمے داری ہے ہم اسوۀ نبوی کی روشنی میں دعوت وتبلیغ کا مشن جاری رکھیں اور داعیانہ صفات ومزاج کے ساتھ موجودہ حالات کو انگیز کرتے رہیں۔ جامعہ کے محدث مولانامحمدسلمان مظاہری گنگوہی کی دعا پر اجلاس ختم ہوا۔
 اس موقعہ پر مولاناابوالحسن مظاہری مولاناجمشید احمدرشیدی مفتی محمدساجدکھجناوری مولانامحمدادریس ندوی مولاناشمشاداحمدمظاہری مولانااویس الرحمن قاری منورالحسن حافظ محمدکامل قاری محمداسلم قاری محمدارشاد قاری تیمور عالم قاری مرسلین احمداور مولاناشکیل احمدرشیدی سمیت تمام اساتذہ وطلبہ بھی موجود تھے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر