موسم میں تبدیلی کے سبب بیماریوں کا سلسلہ شروع، بیماری محسوس کرتے ہی فوری طور پر ڈاکٹر وں سے رابطہ کرنے کی ضرورت۔
سہارنپور: (سمیر چودھری)
موسم میں تبدیلی آنا شروع ہوگئی ہے دن میں گرمی میں اضافہ ہورہا ہے اور رات کے درجہ حرارت میں کمی رہتی ہے ایسے میں دن میں گرمی اور رات میں ٹھنڈ رہتی ہے دن کی گرمی کو دیکھ کر لوگ رات کی سردی کے تئیں لاپرواہ ہوجاتے ہیں یہی لاپرواہی بیماری کا سبب بن جاتی ہے۔ان خیالات کا اظہار سی ایم او ڈاکٹر سنجیو مانگلک نے کیا۔انہوں نے کہا کہ ضلع سہارنپور میں بیشک کورونا کی کیس میں کمی آئی ہے لیکن بیمار ہونے پر فوراً ضلع اسپتال یا اپنے علاقہ کے سرکاری اسپتال سے فوراً رابطہ کریں۔دو گز کی دوری اور ماسک کا استعمال ضرور کریں۔سی ایم او نے بتایا کہ ان دنوں سردی،ز کام اور بخار کے روزانہ تقریباً 100/سے زائد مریض اسپتال میں آرہے ہیں بدلتا موسم دمہ،بلڈ پریشر،دلے کے مریضوں کے لئے سب سے زیادہ خطر ناک ہوتا ہے اس وقت ہمیں بیماریوں سے بچنے کے لئے اپنی صحت کے تئیں ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ اس موسم میں بزرگوں اور بچوں کا خاص خیال رکھا جائے انہوں نے کہا ایسے میں بچوں کا خاص خیال رکھنا بہت ضروری ہے،چھوٹے بچوں میں قوت مدافعت کی کم ہوتی ہے جس کی وجہ سے ان کے بیمار ہونے کے زیادہ خطرات ہیں۔انہوں نے کہا کہ بدلتے موسم میں صحت کی پریشانیاں پیدا ہوسکتے ہیں ایسے میں سردی،زکام،کھانسی،استما جیسی بیماروں کو نظر انداز نہیں کرنا چاہئے،کسی بھی بیماری کے علامات پائے جانے پر فوراً لاکھوں کے سبب لینی چاہئے۔انہوں نے بتایا کہ فی الوقت صبح اور رات کی ٹھنڈ سے بچنا چاہئے۔تاز ہ کھانا کھائیں،ٹھنڈی چیزوں سے ابھی پرہیز کرنا ضروری ہے۔
0 Comments