Latest News

دیوبند کی ایک طالبہ سمیت یوکرین میں پھنسے ضلع سہارنپور کے ایک درجن میڈیکل کے طلباء، اہل خانہ سخت فکرمند، ایم پی حاجی فضل الرحمن کا حکومت سے ضروری اقدامات کا مطالبہ۔

دیوبند کی ایک طالبہ سمیت یوکرین میں پھنسے ضلع سہارنپور کے ایک درجن میڈیکل کے طلباء، اہل خانہ سخت فکرمند، ایم پی حاجی فضل الرحمن کا حکومت سے ضروری اقدامات کا مطالبہ۔
سہارنپور/دیوبند: روس اور یوکرین میں جنگ کا آغاز ہوچکا ہے اور ایسے حالات میں ہندوستان کے شہری جو وہاں پر میڈیکل کی تعلیم حاصل کرنے اور ملازمت کرنے گئے ہوئے ہیں وہ پھنس گئے ہیں۔یہاں پر ان کے اہل خانہ پریشان ہیں۔
دیوبند سمیت سہارنپور ضلع کے الگ الگ علاقوں کے قریب ایک درجن طلباء یوکرین میں پھنسے ہوئے ہیں جن کو لے کر ان کے اہلخانہ شدید فکر مند میں مبتلا ہے۔
دیوبند کی ایک طالبہ اس کا بھائی اور ایک دیگر طالب علم میں یوکرین کی نیشنل یونیورسٹی میں میڈیکل کی تعلیم حاصل کرتے ہیں، ان کو لیکر ان کے اہل خانہ سخت فکرمند ہیں حالانکہ وہ اپنے بچوں کی پہچان ظاہر نہیں کرنا چاہتے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ بچوں کی پہچان ظاہر کرنے سے انکی حفاظت اور تعلیم کے لیے خطرہ ہے۔
 دیوبند علاقہ کے بڑگاؤں کے رہنے والے ڈاکٹر منیش سنگھ کے 22سالہ لڑکے پیوش رانا یوکرین کے ونیسیا شہر کی یونیورسٹی میں ایم بی بی ایس کے سال اول کے طالب علم ہیں۔ دونوں ممالک میں جنگ کے آغاز کی وجہ سے پیوش رانا کے والدین پریشان ہیں۔ پیوش رانا کے والدین کا کہنا ہے کہ ان کا بیٹا کسی طرح باحفاظت ہندوستان واپس آجائے، جب کہ اس کی والدہ کا رو رو کر برا حال ہے۔ پیوش رانا دسمبر 2021کے پہلے ہفتہ میں یوکرین میں ایم بی بی ایس کی تعلیم حاصل کرنے کے لئے گئے تھے، پیوش راناکی اپنے اہل خانہ سے آج بھی گفتگو ہوئی ہے اور اس نے اپنے والدین کو تسلی دی ہے کہ وہ یہاں خیریت سے ہے۔ پیوش راناکے والد ڈاکٹر منیش سنگھ بڑگاؤں میں ایک میڈیکل اسٹور چلاتے ہیں، منیش سنگھ نے حکومت ہند سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس معاملے کو سنجیدگی سے لیں۔
دوسری جانب سہارنپورضلع کے تاجپورہ گاؤں کا باشندہ صغیر حسن کا بیٹا شعیب یوکرین میں ایم بی ایس ایس کی تعلیم حاصل کررہاہے، جس کو لیکر اس کے اہل خانہ سخت تشویش اور فکرمندی میں مبتلاء ہیں۔شعیب کے اہل خانہ نے وہاں کے سفارت خانہ سے رابطہ کیا ہوا ہے۔ ان کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ جہاں پر وہ رہ ہیں وہاں کے حالات بالکل ٹھیک ہیں۔ چلکانہ قصبہ کے محلہ ذاکر حسین کے رہنے والے عظیم انصاری،مظہر حسین، شعیب قریشی اور بہٹ کے گاؤں تاجپورہ کے رہنے والے محمد کاشف یوکرین میں ایم بی بی ایس کی تعلیم حاصل کرنے کے لئے گئے ہوئے ہیں، گزشتہ کچھ دنوں سے روس اور یوکرین کے درمیان کشیدگی چل رہی ہے جس کے سبب وہاں پر پھنسے سہارنپور کے عظیم، شعیب اور کاشف کے اہل خانہ کی پریشانیوں میں اضافہ ہوا ہے۔
رکن پارلیمنٹ حاجی فضل الرحمان نے یوکرین میں پھنسے سبھی ہندوستانی لوگوں کی حفاظت کے لیے حکومت سے ضروری اقدامات کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ضلع کے تمام طلبہ کے لئے دعا کی۔

سمیر چودھری ۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر