سینئر آئی اے ایس افسران نے دارالعلوم دیوبند پہنچ کر مہتمم مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی سے کی ملاقات۔
پانی پت کے کمشنر اور یوپی الیکشن میں سہارنپور کی نکوڑ اسمبلی کے الیکشن آبزرور آئی اے ایس رام کمار اور آندھرا پردیش کے وجئے واڑہ کے ایڈ منسٹریٹر و گنگوہ اسمبلی حلقہ کے الیکشن آبزرور آئی اے ایس ایم نائک نے آج ممتازدینی درسگاہ دارالعلوم دیوبند پہنچ کرمہتمم مفتی ابوالقاسم نعمانی سے ملاقات کی۔
اس دوران دونوں افسران نے ادارہ کے متعلق تفصیلی معلومات حاصل کی۔ انہوں نے فتویٰ، ادارہ کے نظام تعلیم اور انتظامی امور کے متعلق بھی معلومات حاصل کی اور کہاکہ بڑے عرصہ یہاں حاضری کی خواہش تھی، آج یہاں پہنچ کر بہت خوشی اور روحانی مسرت حاصل ہوئی ہے۔
ایم نائک نے بتایا کہ انہوں نے اپنی اسٹڈی کے دوران اس ادارہ کے بارے میں پڑھا تھا۔ بعد ازیں دونوں افسران نے ادارہ کی لائبری پہنچ کر وہاں رکھی نادر و نایاب کتابیں دیکھی اور نہایت مسرت و حیرت کااظہار کرتے ہوئے اسے عظیم علمی ذخیرہ قرار دیا۔ اس دوران دونوں افسران نے مسجد رشید، جدید لائبریری سمیت ادارہ کے تاریخی عمارات کا بھی معائنہ کیا۔ اس دوران ادارے کے دیگر ذمہ داران موجود رہے۔
DT Network
0 Comments