Latest News

حج درخواست دینے کی تاریخ میں 15/ فروری تک توسیع، مہنگائی اور کورونا کا سفرحج پر بھی اثر، امید سے کم جمع ہوئی درخواستیں۔

حج درخواست دینے کی تاریخ میں 15/ فروری تک توسیع، مہنگائی اور کورونا کا سفرحج پر بھی اثر، امید سے کم جمع ہوئی درخواستیں۔
دیوبند: (سمیر چودھری)
حج2022کے لئے آن لائن حج فارم بھیجے جانے کی سست روی کو دیکھتے ہوئے مرکزی حج کمیٹی نے سفر حج پر جانے کی خواہش رکھنے والے افراد کو مزید موقع فراہم کرتے ہوئے حج فارم بھرنے کی مدت میں توسیع کرتے ہوئے آئندہ15/فروری تک کے لئے تاریخ میں اضافہ کردیا ہے۔

واضح ہو کہ اس سے قبل 31/جنوری 2022؁ تک حج فارم بھیجے جانے کی آخری تاریخ مقرر تھی لیکن پورے ملک سے بہت کم حج فارم بھرنے کی وجہ سے عازمین کو مرکزی حج کمیٹی نے مزید دو ہفتوں کا وقت دیدیا ہے۔دیوبند میں دارالعلوم چوک پر واقع حج کاؤنٹر کے کنوینر فہیم صدیقی نے بتایا کہ ہندوستان کے لئے دو لاکھ عازمین کا کوٹہ مقرر ہے جس کے لئے ہر سال چار سے پانچ لاکھ تک افراد سفر حج کے لئے درخواستیں دیتے تھے ہر سال کوٹہ مقررہ تعداد سے زیادہ درخواستوں کی وجہ سے قرعہ اندازی کے ذریعہ مقررہ کوٹہ کی تعداد کے برابر عازمین کو منتخب کیا جاتا تھا لیکن کورونا کے باعث غیر یقینی صورت حال اور مالی عدم استحکام کی وجہ سے ابھی تک ایک لاکھ افراد بھی حج فارم نہیں بھر پائے ہیں۔
عام لوگوں کو یہ شکایت ہے کہ سفر حج کے اخراجات میں بے تحاشہ اضافہ کردیا گیا ہے اس کے علاوہ صوبائی حج کمیٹی میں بیٹھے افراد بھی عازمین کے ساتھ تعاون نہیں کررہے ہیں اور بار بار عازمین سے دستاویزات طلب کررہے ہیں۔ ہر عمر کے ایسے عازمین جن کے پاسپورٹ بن کر آچکے ہیں یا آنے والے ہیں وہ آئندہ 15/دنوں کی مدت میں حج درخواستیں حج کاؤنٹر کے تعاون سے حج کمیٹی کو ارسال کرسکتے ہیں جس کے لئے پاسپورٹ، آدھار کارڈ، بینک اکاؤنٹ، کینسل چیک، رنگین فوٹو، بلڈ گروپ اور ویکسین سر ٹیفکیٹ کا ہونا ضروری ہے عازمین 9997357686 اور 9027045787 سے مزید معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔

 DT Network

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر