حفاظ کرام کا بڑا عظیم و امتیازی مقام و مرتبہ ہے، حافظ محمد فائز کی تقریب حفظ کے موقع پر منعقد تقریب میں مولانا فرید مظاہری کا خطاب۔
سہارن پور کی حسین بستی میں واقع ”الامین دینیات مکتب، مسجد عمر ؓ “ میں مکتب کے طالب علم محمد فائز ابن محمد علی (مرحوم) کے حفظ قرآن کی تکمیل کے مبارک موقع پر ایک دعائیہ تقریب کا انعقاد ہوا،جس کی صدارت جامع مسجد سہارنپور کے منیجر اور معروف سماجی خدمتگار مولانا فرید مظاہری نے کی ۔ تقریب کا آغاز طالب علم محمد فائز کی تلاوت قرآن کریم سے ہوا۔
اس موقع پر مولانا فرید مظاہری نے حافظ ،اس کے والدین اور اساتذہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ بلاشبہ قرآن کا حافظ ہونا بہت ہی اعزاز واکرام کی بات ہے،کل قیامت کے روز حافظ قرآن اور حافظ قرآن کے والدین کو امتیازی مقام ومرتبہ عطاکیاجائیگااور خصوصی اعزاز و انعام سے نوازاجائے گا۔ حدیث پاک میں حافظ قرآن کی بڑی فضیلت بیان کی گئی ہے۔ ایک حدیث میں وارد ہے ”خیرکم من تعلم القرآن وعلمہ“ تم میں سب سے بہتر وہ لوگ ہیں جو قرآن کو سیکھے اور سکھائےں۔ باری تعالی ہم سب کی تمام قرآنی خدمات کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ہمارے لئے ذخیرہ آخرت بنائے۔اس مبارک تقریب کے موقع پر مولانا فرید مظاہری نے حافظ محمد فائز کے دو بھائیوں محمد شعیب و محمد سہیل ابن محمد علی مرحوم کے نکاح بھی پڑھائیں اور دونوں بھائیوں کو رشتہ ازدواج سے منسلک ہونے پر مبارکباد بھی پیش کی۔
مفتی مسرور مظاہری ندوی نے بھی اپنے خیالات کا اظہارکرتے ہوئے حافظ محمد فائز کو تکمیل قرآن پر مبارکباد پیش کی اور قرآن کریم کی فضیلت اور حفاظ کی عظمت پر روشنی ڈالی۔
اس موقع پر جامعہ سید سلیمان ندوی کے ناظم مولانا محمد محسن ندوی ،مولوی محمد اسجد ،حافظ محمد سفیان ،حاجی محمد شمشیر، محمد رمضان، محفوظ مکھیا، محمد جاوید، مقصود احمد، رشید احمد ،محمد اصغر، محمد محسن، حاجی شبیر، حافظ محمد عثمان ، نفیس احمد، چودھری تحسین دانش، محمد اکرم ،محمد یونس احمد، محمد زاہد ،حاجی سلطان، عبد القیوم، محمود ،مفتی مسرور صاحب، قاری اعجاز صاحب، قاری مہتاب احمد صاحب، مفتی سرفراز عالم، مفتی آفتاب عالم ، قاری تفضیل احمد ، قاری سلمان احمد ، قاری محمد معتصم ، قاری محمد ریاض ، مفتی محمد معاذ ، ماسٹر محمد حمید صاحب، ماسٹر محمد ساجد صاحب، مفتی محمد سعدان ،چودھری سلیمان سکندر وغیرہ سمیت کافی تعداد میں شہر کے لوگ موجود رہے۔
0 Comments