مدرسہ کنزالعلوم ٹڈولی کے طلبہ نے مسابقہ میں حاصل کی امتیازی کامیابی، اہل مدارس کو مسابقاتی نظام کو مزید مستحکم کرنا چاہئے: مفتی عبدالخالق قاسمی۔
دیوبند: (سمیر چودھری)
مشہور دینی ادارہ مولانا حسین احمد مدنی مدرسہ انبہٹہ پیرکا دوسرا علاقائی مسابقہ القرآن و العلوم الدراسہ منعقد ہوا،جو کل چار فروعات پر مشتمل تھا۔ جس میں معروف دینی ادارہ مدرسہ اسلامیہ عربیہ کنزالعلوم ٹڈولی کے طلبہ نے چاروں فروعات میں حصہ لیکر نمایاں کامیابی حاصل کر کے قیمتی انعامات حاصل کیے۔ مسابقہ میں دوم عربی میں محمد عمیر ابراہیمی نے اول پوزیشن، اول عربی میں محمد شہزان ٹوڈرپوری نے دوم.پوزیشن،مکمل قرآن میں محمد ادیب ابراہیم پورہ نے سوم پوزیشن،تقریر و خطابت میں محمد کیف ماجروی نے سوم پوزیشن حاصل کر کے جہاں ممتاز انعامات حاصل کئے ہیں وہیں اپنے مدرسہ کنز العلوم ٹڈولی کا نام روشن کیا۔
مسابقہ میں حصہ لیکر نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے ان طلبہ کا ادارہ میں شاندار استقبال کیا گیا اور مدرسہ کے ناظم مولانا محمد عامر اوراساتذہ نے طلبہ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوے اپنی طرف سے بھی گرانقدر انعامات کا اعلان کرتے ہوئے نیک خواہشات اور دعاو ¿ں سے نوازا۔ادارہ کے ممتاز استاذ حدیث مفتی عبدالخالق قاسمی الماجری نے طلبہ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ مسابقاتی نشستوں کا انعقاد طلبہ کے ذہنی عناصر کو واضح کرنے اور صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں نمایا کردار ادا کرتی ہیں ،یہ قابل تحسین کام ھے، اہل مدارس کو مسابقاتی نظام کو مزید مستحکم کرنا چاہئے۔
اس موقع پر ادارہ مفتی بلال منصور پوری، مولانا محمد عاقل ،حافظ منظور ،حافظ غیور ، قاری المقری محمد ثاقب،حافظ ایوب صا،مولوی کلیم ، حافظ بابرسمیت ادارہ کے جملہ اساتذہ موجود رھے ۔ آخر میں مولانا محمد عامرنے مولانا سید حبیب اللہ مدنی اور تمام منتظمین کا شکریہ ادا کیا۔
0 Comments