Latest News

سعید ہاشمی آل انڈیا علماءبورڈ کے اترپردیش کے میڈیا سیل صدر منتخب۔

سعید ہاشمی آل انڈیا علماءبورڈ کے اترپردیش کے میڈیا سیل صدر منتخب۔
لکھنؤ: آل انڈیا علماءبورڈ نے نوجوان سماجی کارکن سعید ہاشمی کو آل انڈیا علماءبورڈ رجسٹرڈ کا یوپی میڈیا سیل کا صدر نامزدکیا ہے۔ بورڈ کے قومی جنرل سکریٹری انظر انور خان نے جاری کردہ نامزدگی لیٹر امید جتائی ہے کہ نو منتخب میڈیا سیل صدر سعید ہاشمی بورڈ کی ذمہ داریوں کو نہایت تندہی سے انجام دینگے۔
واضح رہے کہ آل انڈیا علماءبورڈ نے سماجی کارکن سعید ہاشمی کو ادبی، سماجی ، صحافتی اورتعلیمی سرگرمیوں جیسی خدمات کی بنا پر اترپردیش جیسے اہم ریاست کی یہ عظیم ذمہ داری سپرد کی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ اب سماجی صحافتی میدان میں سرگرم سعید ہاشمی صوبائی سطح پر میڈیا ایڈوائزر کی کمیٹی تشکیل دیکر بورڈ کے مشن کو مستحکم کریں گے ۔ نومنتخب سعید ہاشمی نے کہا کہ بورڈ کی جانب سے انہیں جو ذمہ داری سونپی گئی ہے وہ ایمانداری کے ساتھ اس کو اد ا کریں گے اور بورڈ کو مزید استحکام بخشیں گے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں لوگوں کے درمیان نفرت پھیلانے کا کام کیاجارہا ہے۔ آل انڈیاعلماءبورڈ صحافتی پینل زمینی سطح پر صحافت کا کھویا ہوا وقار کی بحالی کے لئے نوجوانوں کی ٹیم تیار کرے گی تاکہ نفرت پھیلانے والے مذموم عزائم کو ناکام بنایا جاسکے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر