Latest News

با حجاب طالبات کو اسکول میں داخل ہونے سے روکنا خوفناک: ملالہ یوسف زئی۔

با حجاب طالبات کو اسکول میں داخل ہونے سے روکنا خوفناک: ملالہ یوسف زئی۔
نئی دہلی: امن کا نوبل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ اور سماجی کارکن ملالہ یوسف زئی کا ہندوستان کی ریاست کرناٹک کے تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی کے معاملے پر ردعمل سامنے آگیا۔ اپنی ٹوئٹ میں ملالہ کا کہنا تھاکہ حجاب والی لڑکیوں کو اسکول میں داخل ہونے سے روکنا خوفناک ہےان کا کہنا تھا کہ کم یا زیادہ لباس پہننے کے معاملے میں خواتین پر اعتراضات برقرار ہیں۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ بھارتی رہنما مسلم خواتین کو مرکزی دھارے سے الگ کرنے کے عمل کوروکیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں بھارتی ریاست کرناٹک میں لڑکیوں کے ایک سرکاری کالج میں 6 مسلم طالبات کو حجاب پہننے کی وجہ سے کلاس سے باہر نکال دیا گیا تھا۔

یہ کیس مقامی ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے۔ آج بھی کرناٹک کے کالج جانے والی باحجاب طالبہ کو انتہاپسند طلبہ کے جتھے نے ہراساں کیا۔ تاہم طالبہ نے بھی ڈٹ کر ہراساں کرنے والوں کا مقابلہ کیا اور اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر پھیل گئی۔

Post a Comment

1 Comments

  1. باحجاب خواتین کو ملالہ جیسی بے حیا عورت کی
    حمایت کی ضرورت نہیں ہے
    حجاب کیلئے لڑنے والی شہزادیاں اپنے اسلام کے شعائر کی لڑائی لڑ رہے ہیں
    جسکو آپ سمجھنے سے قاصر ہیں

    ReplyDelete

خاص خبر