Latest News

دارالعلوم دیوبند کے شعبہ رابطہ مدارس اسلامیہ کی تعلیمی کمیٹی کے اہم اجلاس کا انعقاد۔

دارالعلوم دیوبند کے شعبہ رابطہ مدارس اسلامیہ کی تعلیمی کمیٹی کے اہم اجلاس کا انعقاد۔
دیوبند: عظیم دینی دانش گاہ دارالعلوم دیوبند کے شعبہ رابطہ مدارس اسلامیہ کی تعلیمی کمیٹی کے اہم اجلاس کا انعقاد آج دارالعلوم دیوبند کے مہمان خانہ میں کیا گیا۔ جس میں جدید قومی تعلیمی پالیسی کا جائزہ لیتے ہوئے اہم اُمور پر غور و خوض کیا گیا۔ صبح نو بجے ادارہ کے مہمان خانہ میں منعقد ہوا دو نشستوں پر مشتمل یہ اہم اجلاس شام چار بجے تک جاری رہا۔
دارالعلوم دیوبند یا شعبہ رابطہ مدارس اسلامیہ کی جانب سے اس سلسلہ میں کوئی معلومات نہیں دی گئی۔ لیکن ذرائع کے مطابق قومی تعلیمی پالیسی کے حوالہ سے نہایت اہم اور بنیادی مسائل پر غووخوض اور تبادلہ خیال کیا گیا اور جدید قومی تعلیمی پالیسی کا جائزہ لیتے ہوئے اس پر گفت و شنید کی گئی۔ اجلاس میں دارالعلوم دیوبند کے مہتمم مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی، جمعیت علماء ہند کے قومی صدر مولانا سید ارشد مدنی، مغربی بنگال حکومت میں وزیر اور رابطہ مدارس اسلامیہ بنگال کے صدر مولانا صديق اللہ چودھری، مجلس شورٰی کے رُکن مولانا رحمت اللہ کشمیری، مولانا عبدالقوی حیدرآباد اور مولانا شفیق بنگلوری نے شرکت کی۔ واضح رہے اس کمیٹی کی تشکیل سابقہ رابطہ مدارس اسلامیہ کے اجلاس میں جدید قومی تعلیمی پالیسی کے جائزہ کے لئے کی گئی تھی۔

سمیر چودھری
DT Network

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر