Latest News

سمستی پور میں گائے کے نام پر جنتا دل یو کارکن خلیل عالم کا قتل۔

سمستی پور میں گائے کے نام پر جنتا دل یو کارکن خلیل عالم کا قتل۔
سمستی پور: معروف فری لانس صحافی اشرف حسین نے اپنے ویریفائڈ ٹوئٹر اکائونٹ سے خلیل رضوی کی ویڈیو شیئر کی اور کچھ ٹوئٹ کیے ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ بہار کے سمستی پور میں جنتا دل یونائٹیڈ کارکن خلیل عالم رضوی کو وپل کمار اور اس کے ساتھیوں نے مل کر قتل کردیا۔

پولس قتل کی وجہ پیسہ کا لین دین بتا رہی ہے، جبکہ وائرل ویڈیو میں گائے کے نام پر مارپیٹ دیکھا جاسکتا ہے۔ وائرل ویڈیو میں خلیل عالم رضوی کو گائے کے نام پر کچھ شرپسند مارتے ہوئے اور فحش گالیاں دیتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ 
واضح رہے کہ خلیل عالم رضوی کی ۱۸؍ فروری کو ایک پولٹری فارم میں دبی ہوئی ملی تھی۔ پولس نے ایک ملزم کو گرفتار کرکے بتایا تھا کہ خلیل نے نوکری دلانے کے نام پر پیسے لیے تھے جس کی وجہ سے اس کا قتل کیاگیا ہے ۔ جبکہ وائرل ویڈیو میں حقیقت کچھ اور ہی ہے۔ صحافی اشرف حسین نے لکھا کہ ’’مسلمانوں کے خون کی کوئی اہمیت نہیں ہے، دہلی میں ذیشان ملک کی حراست میں موت کا الزام، کولکاتہ کے طلبہ لیڈر انیس خان کا قتل، سمستی پور میں گائے کے نام پر خلیل رضوی کا قتل، لیکن موضوع بحث صرف کرناٹک میں بجرنگ دل کارکن کا قتل ہے انصاف کی تلاش تو سبھی کو ہے‘‘۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر