Latest News

حجاب کو لیکر قومی راجدھانی دہلی میں بھی تنازعہ، ٹیچر نے طالبہ کو حجاب پہن کر اسکول آنے سے روکا۔

حجاب کو لیکر قومی راجدھانی دہلی میں بھی تنازعہ، ٹیچر نے طالبہ کو حجاب پہن کر اسکول آنے سے روکا۔
نئی دہلی: کرناٹک کے تعلیمی اداروں میں حجاب پہننے کو لے کر جاری تنازع ابھی ختم نہیں ہوا تھا کہ قومی دارالحکومت دہلی میں بھی حجاب کو لے کر تنازع شروع ہو گیا ہے۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے، جس میں ایک طالبہ کا کہنا ہے کہ اس نے کلاس میں حجاب پہن رکھا تھا، جس پر ٹیچر نے کہا کہ کل سے حجاب پہن کر کلاس میں مت آنا۔ اسکول میں مزید دو طالبات کے اسکارف اتار دیے گئے۔
اس کے بعد اس سلسلے میں محکمہ تعلیم کے حکام سے بھی رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی لیکن تاحال کوئی رابطہ نہیں ہو سکا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ویڈیو میں طالبہ کا کہنا ہے کہ ٹیچر نے کہا کہ کل سے اسکارف پہن کر مت آنا، ممی مت بنو۔ اس کے علاوہ طالبہ نے بتایا کہ اسکول میں مزید دو طالبات کے اسکارف اتارے گئے ہیں۔
دہلی میں بلدیاتی انتخابات ہونے جا رہے ہیں۔ ایسی صورت حال میں حجاب کا معاملے طول پکڑ سکتا ہے۔ حالانکہ ہم وائرل ہونے والے اس ویڈیو کی تصدیق نہیں کرتے ہیں۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر