دیوبند میں دیوار کے ملبے تلے دب کر راج مستری کی موت۔
دارالعلوم وقف علاقہ میں کام دیکھنے گیا ایک مستری دیوار کے ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگیا۔ حادثہ تازہ تعمیر کی گئی دیوار سے پاوں پھسلنے کی وجہ سے پیش آیا۔ بہادرآباد اتراکھنڈ کا باشندہ رضوان (40) کی شادی محلہ چھوٹی خانقاہ کے باشندہ شوکت کی بیٹی سے ہوئی تھی۔
رضوان اپنی سسرال میں رہ کر مستری کا کام کرتا تھا۔ رضوان منگل کی رات ایک شخص کے ساتھ چنائی کا کام دیکھنے دارالعلوم وقف کے علاقے میں گیا تھا۔ وہ چھت پر چڑھ کر کام دیکھ رہا تھا، نیچے اترتے ہوئے اس کا پاو ¿ں دیوار سے پھسل گیا اور وہ نیچے گر گیا۔
دیوار تازہ ہونے کی وجہ سے اس پر ملبہ گر گیا اور اس کے نیچے دب کر وہ شدید زخمی ہوگیا۔ اسے فوری طور پر پرائیویٹ اسپتال میں علاج کے لیے داخل کرایا گیا۔ جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ بعد میں اطلاع ملتے ہی ان کے رشتہ دار دیوبند پہنچے اور لاش اپنے ساتھ لے گئے۔رضوان کی اچانک موت کے بعد اس کی سسرال اور خاندان میں کہرام میں مچ گیا۔ اہل خانہ نے بغیر کسی پولس کارروائی کے لاش کو سپرد خاک کر دیا۔
0 Comments