Latest News

عظیم دینی دانش گاہ دارالعلوم دیوبند میں سالانہ انعامی اجلاس کا انعقاد، مفتی ابوالقاسم نعمانی اور مولانا ارشد مدنی نے کی طلبہ کو قیمتی نصیحتیں۔

عظیم دینی دانش گاہ دارالعلوم دیوبند میں سالانہ انعامی اجلاس کا انعقاد، مفتی ابوالقاسم نعمانی اور مولانا ارشد مدنی نے کی طلبہ کو قیمتی نصیحتیں۔
دیوبند: (سمیر چودھری)
حسب روایت عظیم دینی درسگاہ دارالعلوم دیوبند میں جلسہ انعامی کا انعقاد کیا گیا، جس میں مہتمم مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی اور صدر المدرسین مولانا سید ارشد مدنی و دیگر سینئر اساتذہ کے بدست طلبہ کو خصوصی و عمومی انعامات سے نوازا گیا۔ واضح رہے کہ کووڈ کے سبب گزشتہ سالوں میں انعامی اجلاس کا انعقاد نہیں ہوا تھا، اس سال انعامی اجلاس میں سال 2019-20 کے فضلا کے درمیان انعامات تقسیم کئےگئے۔
اس موقع پر صدر المدرسین مولانا سید ارشد مدنی نے اپنے خطاب کے دوران طلبہ کو خصوصی نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں اسلام کی امن و سلامتی کی تعلیمات کو عام کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے موجودہ حالات سے حاضرین طلبا کو روشناس کراتے ہوئے کہا کہ فضلا مدارس مذہب اسلام کی ترویج و اشاعت حکیمانہ انداز میں پیش کریں اور عوام کو دین سے جوڑنے کا کام کریں۔مولانا سید ارشد مدنی نے انعام حاصل کرنے والے طلبہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ہوئے انہیں ان کی ذمہ داریوں سے روبرو کرایا۔
مہتمم مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی نے اپنے خصوصی خطاب کے دوران مدارس اسلامیہ اور دینی تعلیم کی اہمیت کو بیان کیا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ گزشتہ دو سالوں میں کووڈ کے سبب زبردست تعلیمی نقصان ہوا، جس کی بھر پائی نہیں ہو سکتی، لیکن طلبہ کو اپنی تعلیم کے تئیں نہایت فکر مند رہنا چاہیے۔ اُنہوں نے وقت کی قدر کرنے کی تلقین کرتے ھوئے کہا کہ آپ لوگ امت کے ان خوش نصیب افراد میں سے جنہیں اللّٰہ تعالیٰ نے اپنے دین کے فروغ کے لیئے منتخب کیا، اسلئے آپ کا ہر عمل سنت نبوی کے مُطابق ہونا چاہئے۔ بزرگ عالم دین مولانا نعمت اللہ اعظمی، مولانا مفتی امین پالنپوری اور ناظم تعلیمات مولانا خورشید گیاوی نے بھی طلبہ اور فضلاء کو اپنے قیمتی پندو نصائح سے نوازا۔ اس دوران گزشتہ سال کے جملہ فضلاء سمیت سبھی جماعتوں میں زیرِ تعلیم طلبہ کو کتب کے شکل میں خصوصی اور عمومی انعامات سے نوازا گیا ہے۔ 

پوزیشن حاصل کرنے اور ممتاز کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ کو جمیعت علماء ہند کے قومی صدر مولانا سید ارشد مدنی، مجلس شوریٰ کے رکن اور ایم پی مولانا بدرالدین اجمل اور مہتمم مولانا مفتی القاسم نعمانی کی جانب سے نقد اور کتابی شکل میں گرانقدر انعامات دیے گئے۔ جمعرات کی صبح جدید لائبریری میں شروع ہوا دو روزہ انعامی اجلاس جمعہ کی دوپہر تک جاری رہے گا۔

DT Network

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر