معاشرہ میں بگاڑ کا بنیادی سبب نشہ ہے، جس سے سماج کو پاک کرنے سبھی کی ذمہ داری: مدرسہ ضیاءالقرآن گھاٹم پور میں منعقد سالانہ اجلاس میں نامور علماءکرام کاخطاب۔
گنگوہ علاقہ کے موضع گھاٹم پور میں واقع دینی ادارہ مدرسہ ضیاءالقرآن میں سالانہ اجلاس عام منعقد ہوا، جس کی صدارت بزرگ عالم دین مولانا محمد ظہور احمد قاسمی صدر جمعیة علماءسہارنپور استاذ جامعہ مظاہرہ علوم وقف سہارنپور نے کی۔
اس موقع پر مولانا ظہور احمد قاسمی نے اصلاح معاشرہ بالخصوص سماج میں پھیل رہی نشہ کی وباءپر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے اس کی روک تھام کو نہایت ضروری قرار دیا اور کہاکہ سماج میں بگاڑ کا بنیادی سبب نشہ ہے، جس سے ہمیں اپنے معاشرہ کو ہر صورت میں پاک کرنا ہوگا۔ مہمان خصوصی دارالعلوم دیوبند کی مجلس شوریٰ کے رکن مولانا محمد عاقل قاسمی مہتمم جامعہ بدرالعلوم گڑھی دولت نے شادیوں کے اندر بے رسومات اور خرابیوں پر روشنی ڈالی اور کہاکہ جب تک ہم اپنے رہن سہن ،معاملات اور روز مرہ کی زندگی قرآن و سنت کے مطابق نہیں بنائینگے اس وقت فلاح اور کامیابی حاصل نہیں ہوسکتی ہے۔انہوں نے معاشرہ کو برائیوں سے پاک کرنے لئے دینی تعلیم کا رجحان پیدا کرنے پر زور دیا۔
مہمان خصوصی اور دارالعلوم دیوبند کے نائب مہتمم حضرت مولانا محمد راشد اعظمی نے اللہ کی عبادت اور رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت پر عمل کرنے کی تلقین کرتے ہوئے کہاکہ اصلاح معاشرہ سماج کے ہر فرد کی ذمہ داری ہے، انہوں نے کہاکہ آج نت نئے فتنے ہمارے سماج کے اندر پیدا ہورہے ہیں ،جو پوری امت کے لئے ذلت و رسوائی اور اللہ کی ناراضگی کا سبب بن رہے ہیں، انہوں نے کہاکہ جس نے اللہ کو ناراض کیا وہ دونوں جہاں میں تباہ و برباد ہوگیاہے، اسلئے نہایت سنجیدگی سے غوروفکر کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے حاضرین جلسہ سے اپنی زندگیوں کو سنت نبوی کے مطابق ڈالنے پر اور تعلیم کے تئیں بیداری پر زور دیا اور کہاکہ ہمیں خود کی اور سماج کی اصلاح کے لئے ہمہ وقت فکر مند رہنا چاہئے۔
پروگرام کی نظامت کرتے ہوئے مدرسہ کے مہتمم مولانا محمد الطاف حسین رشیدی تمام مہمانوں کا شکریہ اداکیا اور مدرسہ کی آمد و خرچ سمیت تعلیمی رپورٹ پیش کی۔علاوہ اازیں آل انڈیا ملی کونسل کے ضلع صدر مولانا و ڈاکٹر عبدالمالک مغیثی، جمعیة علماءہند کے صوبائی سکریٹری مولانا مشرف رشیدی نے بھی خطاب کیا۔قبل ازاں قاری محمد فیصل کی تلاوت قرآن پاک اور محمد فیضان کی نعت پاک سے اجلاس کا آغاز ہوا۔ مفتی محمدعمران مہتمم جامعہ احمدالعلوم خان پوری کی دعاءپرہوا جلسہ اختتام پذیر ہوا۔
خصوصی شرکاءمیں مولانا محمد عارف،مولانا محمد مستقیم ، مولانا محمد میزان، مولانا محمد ادریس، مولانا محمد اکرام، مولانا محمد طاہر ، مولانا محمد سالم، قاری محمد شاکر ، قاری محمد مہردین وغیرہ سمیت تعداد میں علماءاور علاقہ کے لوگوں نے شرکت کی۔
0 Comments