سہارنپور کو کنیا سُمنگلا یوجنا میں حاصل ہوا پانچواں مقام، ضلع میں 36 ہزار سے زائدمستحقین کو پہنچا فائدہ۔
سہارنپور: (سمیر چودھری)
وزیر اعلیٰ کنیا سُمنگلا یوجنا ضلع میں رنگ لا رہی ہے ضلع سہارنپور کو ریاست میں پانچویں رینک ملی ہے،یہ رینک مستحقین کو ادائیگی میں دی ملی ہے، درحقیقت، یکم اپریل 2019 سے شروع کی گئی اس اسکیم میں اب تک سہارنپور میں کل 51171 درخواستیں موصول ہوئی ہیں اور 36716 حقداروں اس کا فائدہ پہنچاہے۔
یہ معلومات محکمہ خواتین کی بہبود کے ڈپٹی ڈائریکٹر پشپندر کمار سنگھ نے دی۔کنیا سُمنگلا یوجنا خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے ہے۔ بیٹی بچاو-بیٹی پڑھاو اسکیم کے تحت عام لوگوں کی بیٹیوں کی تعلیم کے تئیں بیدا رکرنے کے لئے حکومت نے یہ اسکیم چلائی ہے۔اس اسکیم کے تحت لڑکیوں کو ان کی پیدائش سے لے کر اعلیٰ تعلیم تک چھ مرحلوں میں رقم فراہم کی جاتی ہے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر پشپیندر کمار سنگھ نے کہا کہ اس اسکیم کا مقصد لڑکیوں کی نسل کشی کو روکنا، مساوی جنس کا تناسب قائم کرنا، بچپن کی شادی کے برے رواج کو روکنا، بچیوں کی صحت اور تعلیم کو فروغ دینا اور بچیوں کو خود انحصار بنانے میں مدد کرنا ہے۔ اس اسکیم میں بالترتیب لڑکی کی پیدائش اور اس کی ویکسی نیشن کے بعد پہلی قسم (وہ لڑکیاں جو اس زمرے کے تحت 01 اپریل 2019 کو یا اس کے بعد پیدا ہوئیں) کو دوسرے زمرے میں شامل کیا جائے گا ،جن کی ویکسی نیشن ایک سال کے اندر ہوچکی ہے۔ یہی نہیں تین لاکھ روپے سے کم آمد والے خاندان کی سالانہ آمدنی کے لیے صرف مقررہ حلف نامے کو درست تسلیم کیا جائیگا، اس کے لیے تحصیلدار کی طرف سے جاری کردہ انکم سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں ہے۔ اگر اسکیم کے تحت کسی بھی زمرے میں اہل ہو تو براہ راست درخواست دی جاسکتی ہے۔
سہارنپور ضلع کو کنیا سمُنگلا یوجنا کے تحت ادائیگی کے معاملے میں پانچواں مقام ملا ہے۔ دراصل یہاں کل 32463 مستفیدین کو 5.77 کروڑ روپے دیے گئے ہیں۔ تاہم آبادی کے لحاظ سے سہارنپور ریاست کے باقی 17 اضلاع سے پیچھے 18ویں نمبر پر ہے۔ یہاں 8637 درخواستیں منسوخ کی گئی ہیں جبکہ درخواست گزاروں کی کل تعداد اب تک 51171 ہے۔درخواستیں ویب سائٹ کے ذریعے آن لائن قبول کی جاتی ہیں۔ اسکیم کے تحت کل چھ زمرے ہیں۔ ہر زمرے کے فوائد حاصل کرنے کے لیے علیحدہ درخواست دی جاتی ہے۔ کسی بھی خاندان کی صرف دو لڑکیاں اس کا فائدہ حاصل کرتی ہیں۔ فائدہ اٹھانے والے کا خاندان اتر پردیش کا رہائشی ہونا چاہیے اور اس کے پاس وہی سرٹیفکیٹ ہونا ضروری ہے۔ درخواست فارم پر بچی کے ساتھ والدین کی تصویر کا ہونا ضروری ہے۔
پشپیندر کمار، ڈپٹی ڈائریکٹر ویمن ویلفیئر نے بتایا کہ سہارنپور میں وزیر اعلیٰ کنیا سُمنگلا یوجنا کامیابی سے نافذ کی جا رہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ضلع کو ریاست میں پانچواں مقام ملا ہے۔ یہ اسکیم بیٹیوں کی تعلیم اور پرورش میں بہت مددگار ہے۔
0 Comments