Latest News

خوشخبری: دو سال کے توقف کے بعد دارالعلوم دیوبند نے کیا جدید داخلوں کا اعلان، مہتمم مفتی ابوالقاسم نعمانی نے جاری کیا پرمسرت اعلان۔

خوشخبری: دو سال کے توقف کے بعد دارالعلوم دیوبند نے کیا جدید داخلوں کا اعلان، مہتمم مفتی ابوالقاسم نعمانی نے جاری کیا پرمسرت اعلان۔
دیوبند: گزشتہ دو سالوں سے عالمی شہرت یافتہ عظیم دینی دانشگاہ دارالعلوم دیوبند میں داخلہ کی خواہش رکھنے والے طلباء کو دارالعلوم دیوبند کی انتظامیہ نے بڑی خوشخبری دی ہے، دو سال کے توقف کے بعد آخرکار دارالعلوم دیوبند نے جدید داخلوں کا اعلان کردیا ہے۔
آئندہ سال (بعد رمضان) سبھی جماعتوں میں دارالعلوم دیوبند کی مجلس تعلیمی نے جدید داخلے لینے کا فیصلہ لیا ہے۔ اس سلسلے میں باضابطہ طور پر دارالعلوم دیوبند کے مہتمم مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی نے اعلان جاری کرتے ہوئے طلبہ کو یہ خوشخبری دی ہے۔
مہتمم مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی کی جانب سے جاری اعلان میں کہا گیا ہے کہ حسب تجویز مجلس تعلیمی ان شاء اللہ تعلیمی سال ۴۴ -۱۴۴۳ھ کے لیے جد ید طلبہ کا داخلہ لیا جاۓ گا۔ داخلہ کے لیے آنے والے جدید طلبہ مندرجہ ذیل ہدایات کے مطابق دارالعلوم دیوبند کا سفر کریں۔

 جد یدطلبہ امتحان داخلہ کے لیے رمضان المبارک میں دارالعلوم کا سفر نہ کریں بلکہ اپنے مقام پر ہی رہ کر امتحان کی تیاری مکمل کریں۔
امتحان داخلہ حسب سابق ۷ شوال المكرم ۱۴۴۳ھ مطابق 9 مئی 2022 بروز پیر شروع ہوگا۔ 
فارسی براۓ اول عر بی تا سوم براۓ چہارم عربی کے لیے درخواست داخلہ کی تقسیم ۲ شوال المکز م۱۴۴۳ھ مطابق 4 مئی 2022 بدھ سے ۵ شوال المکرم مطابق 7 مئی 2022 سنیچر تک ہوگی۔
چہارم براۓ پنجم عربی تا ہفتم براۓ دورہ حدیث شریف کے لیے درخواست داخلہ کی تقسیم ۲ شوال المکرم ۱۴۴۳ھ مطابق 4 مئی بدھ سے ۶ شوال المکر ۱۴۴۳۰ھ مطابق 8 مئی 2022 اتوار تک ہوگی۔
واضح رہے کہ گزشتہ دو سالوں سے کووڈ کے سبب دارالعلوم دیوبند میں جدید داخلے نہیں ہوئے ہیں، 2019 کے بعد اب 2022 میں جدید داخلے ہوں گے، حالانکہ درمیان کے دو سالوں میں سبھی تعلیمی اداروں میں زبردست تعلیمی نقصان ہوا ہے، لیکن حالات کے سبب انتظامیہ نے حکومت کی گائیڈ لائن کے مطابق بدرجہ مجبوری یہ فیصلہ لیا تھا، لیکن اب ایک مرتبہ پھر ادارے کی مجلسِ تعلیمی کی طرف سے یہ خوشخبری سنا دی گئی ہے، جو جدید طلبہ کے لیے مادر علمی میں حصول تعلیم کے لئے ایک سنہری موقع ہے۔

سمیر چودھری۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر