جامعہ کاشف الھدیٰ اصغریہ میں جلسہ دستار بندی کا انعقاد دس طلبا کو دستار فضیلت سے نوازا گیا۔
سہارنپور، بہٹ (افضل علی)
جامعہ کاشف الہدی اصغریہ موضع کرالی میں دستار فضیلت کے موقعہ پر ایک جلسہ منعقد کیاگیا جسمیں دور دراز سے آئے علمائے کرام و دانشورانوں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
اس موقع پر جامعہ کاشف العلوم چھٹملپور سے آئے مولانا ناظم صاحب قاسمی نے جلسہ میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قرآن کریم امت مسلمہ کی روح ہے خداے لا یزل کا نازل کردہ کلام ہے سسکتی قوم اور ڈوبتی نیا کا کھیون ہار ہے انہوں نے کہا اپنے بچوں کو حافظ قرآن بنانا بڑی سعادت مندی ہے آج کے اس گئے گزرے دور میں اپنی اولاد کو حفظ قرآن کے شغل میں لگانا بڑا مجاہدہ ہے لیکن جولوگ شریعتِ مصطفویہ سے روشناس ہیں حدیث نبوی سے واقف کار وہ آج بھی قرآن کریم کی تعلیمات میں مشغول ہیں۔
جلسہ کی صدارت جامعہ مظاہر علوم وقف سہارنپور کے ناظم و متولی جانشین فقیہ الاسلام مولانا محمد سعیدی نے فرمائی اور طلباء کودستار فضیلت سے نوازا المعہد الاسلامی مانکمؤ کے استاد حدیث مولانا انعام اللہ قاسمی نے اپنے خطاب میں فرمایا قیامت کے دن حافط قرآن کےماں باپ کو سورج سے بھی زیادہ روشن تاج عطاء کیا جائے گا آپ اپنے بچوں کے لئے علماء سے دعاء کرائیں تاکے انکے ذہن حفظ قرآن کے لئے کشادہ ہوجائیں اور انکے لئے قرآن پاک حفظ کرنا آسان ہو جائے اور انہی کی پر مغز دعاء پر جلسہ کا اختتام ہوا۔
ناظم مدرسہ قاری محمد فرقان نے آنے والے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا شرکاء میں جامعہ ستاریہ فیض الرحیم نانکہ گندیوڑہ کے مہتمم حضرت الحاج حافظ جمیل احمد صاحب جامعتہ الشیخ عبدالستار کے بانی و مہتمم حضرت حاجی فضل الرحمان صاحب جامعہ سمیہ کیلاشپور کے بانی حافظ سعید احمد ایم اے ودیگر علماءکرام تمام اساتذہ و طلباء موجود رہے۔
0 Comments