Latest News

ہر شخص کے لئے پردہ ضروری ہے: مولانا ارشد مدنی، جمعیة علما ہند کے صدر مولانا سید ارشد مدنی اور مولانا محمود مدنی نے کیا ووٹ کا استعمال۔

ہر شخص کے لئے پردہ ضروری ہے: مولانا ارشد مدنی، جمعیة علما ہند کے صدر مولانا سید ارشد مدنی اور مولانا محمود مدنی نے کیا ووٹ کا استعمال۔
دیوبند: (سمیر چودھری)
جمعیة علماءہند کے قومی صدر مولانا سیدارشد مدنی نے کہا کہ ہم نے امن اور بھائی چارے کی مضبوطی کے لئے ووٹ کیا ہے، تمام لوگوں کو ملک کی امن و شانتی اور خوشحالی کے لئے ووٹ دینا چاہئے، انہوں نے کہا کہ پردہ ہر اس شخص کے لئے ضروری ہے جس کے اندر شرم و حیا ہے۔ آج یوپی میں دوسرے مرحلہ کے تحت ہوئی ووٹنگ کے دوران جمعیة علماءہند کے قومی صدر و بزرگ رہنماءمولانا سید ارشد مدنی نے ایچ اے وی انٹر کالج دیوبند میں بنے پولنگ بوتھ پر تقریباً تین بجے اپنے ووٹ کا استعمال کیا۔اس دوران انہوں نے کہا کہ ہمارا ہمیشہ سے امن و سلامتی کا پیغام ہے اور اسی کے لئے ہم نے اپنے ووٹ کا استعمال کیا ، ملک کی شانتی ، چارے اور امن و ایکتا کے لئے سبھی کی حصہ داری ضروری ہے۔حجاب کے معاملے پر مولانا سید ارشد مدنی نے کہا کہ حجاب ہر کسی کے لئے ضروری ہے،جس کے اندر جتنی شرم و حیا ہے، اس کے لئے اتناہی پردہ ضروری ہے، انہوںن ے کہاکہ کپڑے پہننا ہی پردہ ہے، پردہ ہمارے ملک کی تہذیب کا حصہ ہے، ہم سب کپڑے پہنتے ہیں یہی تو پردہ ہے، انہوں نے کہاکہ یہ کوئی مذہبی نہیں بلکہ انسانی اور شرم و حیا کامعاملہ ہے، مولانا ارشد مدنی نے کہاکہ پردہ ہر شخص بشمول مردو خواتین سبھی کے لئے ضروری ہے،جس کا شرم و حیا سے تعلق ہے ،یہ ملک کی تہذیب کاحصہ ہے، اسے مذہب سے نہیں جوڑناچاہئے۔ قبل ازاں جمعیة علماءہند کے قومی صدر و سابق رکن پارلیمنٹ مولانا سید محمود مدنی نے بھی صبح سویرے ساڑھے سات بجے اسی بوتھ پر اپنے ووٹ کا استعمال کیا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر