Latest News

زبردست جوش و خروش کے ساتھ لوگوں نے ڈالے ووٹ، سہارنپور اور دیوبند میں پر امن طریقہ سے ووٹنگ اختتام پذیر۔

زبردست جوش و خروش کے ساتھ لوگوں نے ڈالے ووٹ، سہارنپور اور دیوبند میں پر امن طریقہ سے ووٹنگ اختتام پذیر۔
دیوبند:(سمیر چودھری)
آج دوسرے مرحلہ کے تحت ضلع سہارنپور میں ہوئی ووٹنگ پر امن طریقہ سے اختتام پذیر ہوگئی، حالانکہ ضلع کچھ مقامات پر معمولی واقعات پیش آئے اور کہیں مشینوں میں خرابی کی بھی شکایت آئی لیکن دیوبند میں سبھی بوتھوں پرووٹنگ پر امن طریقہ سے شام چھ بجے اختتام پذیر ہوگئی اور لوگوںنے خوب جوش و خروش کے ساتھ اپنے ووٹ کااستعمال کیا۔
دیوبند اسمبلی حلقہ میں آج صبح سات بجے 177 پولنگ مراکز پر بنے تقریباً چار سو بوتھوں پر ووٹنگ پر امن طریقہ سے شروع ہوئی اور صبح سے ہی طویل قطاریں اور ووٹروں کا جوش و جذبہ یہاںدیکھنے کو ملا۔دیوبند اسمبلی حلقہ میں صبح نو بجے تک تیرہ فیصد،گیارہ بجے تک 32 فیصدی، ایک بجے تک 44 فیصدی،تین بجے تک 57 فیصد اور پانچ بجے تک 65 فیصدی ووٹنگ ہوئی ،جبکہ شام چھ تک یہاں 68فیصدی ووٹنگ ہوئی ،وہیں پورے ضلع میں شام چھ بجے تک قریب 70 فیصدی ووٹنگ پر امن طریقہ سے ہوئی ۔
آج ووٹنگ کے دوران ووٹروں نے خوب جوش و خروش کے ساتھ اپنی اپنی پسند کے امیدواروں کوووٹ ڈالے۔الیکشن کمیشن کی جانب یہاں سخت انتظامات کئے گئے تھے اور بھاری پولیس فورس کو تعینات کیاگیا تھا،دیوبند میں تین زونل مجسٹریٹ، بیس سیکٹر مجسٹریٹ کے علاوہ انتظامیہ عملہ نے پوری مستعدی کے ساتھ اپنی ڈیوٹی کو انجام دیا،جس کے سبب الیکشن پر امن طریقہ سے اختتام پذیر ہوگیا،حالانکہ دیوبند کے سرکاری ڈگری کالج میں سماجوادی پارٹی اور بی جے پی کارکنان کے درمیان ہوئی نونک جھونک کے سبب پولیس کو لاٹھی چارج کرنا پڑا ،جس میںایس پی کارکن تنظیم خان زخمی ہوگئے۔ ساتھ ہی پولنگ مراکز پر افسران اور پولیس کی سختی بھی دیکھنے کو ملی،جہاں لوگوں کے موبائل فون اندر لے جانے پر سختی تھی وہیں بوتھوںپر بنائے گئے سیلفی مراکز کو لیکر لوگ تبصرے کرتے نظر آئے، اتنا ہی نہیںبلکہ کئی مقامات پر میڈیا اہلکاروںکو بھی پولنگ مراکز کے اندر نہیں جانے دیاگیا۔
حالانکہ شام چھ بجے تک ووٹنگ پر امن طریقہ سے اختتام پذیر ہوجانے پر انتظامیہ کے ساتھ ساتھ شہر کے لوگوں نے بھی راحت کی سانس لی ہے، کیونکہ گزشتہ کئی دنوں سے کارکنان میں بھی نرمی گرمی یہاں دیکھنے کو مل رہی تھی ،اب یہاں ہار جیت کی بحث کا دور شروع ہوگیاہے،حالانکہ فائنل نتائج کے لئے 10 مارچ تک کا انتظار کرناہوگا۔دیوبند اسمبلی سیٹ پر جہاں مسلمانوں میں ایس پی کا رجحان نظر آیا وہیں بی جے پی اور بی ایس پی کواس فکس ووٹ ملتا دکھائی دیا۔ ووٹنگ کے دوران سامنے آئے رجحان سے ایک بات صاف ہوگئی ہے کہ دیوبند اسمبلی حلقہ پر ہار جیت کا فرق بہت زیادہ نہیں ہوگا اور بہت معمولی فرق سے یہاں ہار جیت کی قیاس آرائیاں لگائی جارہی ہیں،مقابلہ بی جے پی اور ایس پی کے درمیان دکھ رہاہے، لیکن معمولی الٹ پھیر میں بی ایس پی کی قسمت چمکنے سے انکار نہیں کیاجاسکتا۔
ضلع میں دوسرا مرحلہ ووٹ پڑے، ضلع میں 7 اسمبلی کی نشستیں پر 69 امیدوار انتخابی میدان میں تھے. ضلع میں حتمی رپورٹ کے مطابق، 70.3 فیصد ووٹنگ ہوئی۔

 بہٹ میں 73.08
نکڑ میں 76.25
سہارنپور شہر میں 63.15
سہارنپور دیہات میں 74.24
دیوبند میں 67.72
رامپور میں 69.46
گنگوہ میں 71.24 فیصدی ووٹ پڑے

DT Network

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر