پاکستان کی بیٹی نے کیاہندوستان کی جمہوریت کو مضبوط۔
دیوبند میں پاکستان کی بیٹی اور ہندوستان بہوبن کر آئی خاتون نے پہلی مرتبہ اپنے ووٹ کا استعمال کیا۔پاکستان کی بیٹی اور ہندوستان کی بہو بنی شمیم پروین زوجہ اسلم خاں ساکن محلہ قلعہ دیوبند پچیس سال پہلے شادی کر کے دیوبند آئی تھی، اب انہیں ہندوستان کی باقاعدہ شہریت ملی ہے ،جس کے بعد قریب 25 سال کے بعد پہلی مرتبہ انہوں نے اسلامیہ انٹر کالج دیوبند میں اپنے ووٹ کا استعمال کیا۔انہوں نے نہایت خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ بھارت کی جمہوریت کی مضبوطی کے لیے میں نے پہلا ووٹ ڈالا ہے، مجھے بہت خوشی ہے، میں نے تعلیم ،صحت اور ترقی کے نام پر اپنے ووٹ کا استعمال کیا ہے۔
0 Comments