دارالعلوم وقف دیوبند کے اکاؤنٹنٹ سلیم عثمانی انتقال کا انتقال۔
دیوبند: ممتاز دینی ادارہ دارالعلوم وقف دیوبند کے اکاؤنٹنٹ سلیم عثمانی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہو گیا۔ ان کی عمر 63 برس تھی۔ ادارے کے ذمہ داران، علما اور متعلقین نے ان کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔
ویلکم کالونی محلہ خانقاہ کے رہائشی سلیم عثمانی عرصہ سے دارالعلوم وقف دیوبند میں اکاؤنٹنٹ کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ وہ جمعرات کی شام گھر پر بیٹھے تھے۔ اچانک ان نے سینے میں درد کی شکایت ہوئی۔ گھر والوں نے فوراً انہیں ڈاکٹر کو دکھایا۔ لیکن ڈاکٹر نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ ان کی وفات پر ادارہ کے مہتمم مولانا سفیان قاسمی، مولانا احمد خضر شاہ، مولانا شکیب قاسمی، مولانا نسیم اختر شاہ قیصر، ولی وقاص، مولانا اسلام قاسمی، نجم عثمانی، سہیل، اکرم، مولانا سکندر، قاری آفتاب، مولانا فضل الرحمان اور دیگر نے تعزیت مسنونہ پیش کرتے ہوئے گہرے دکھ کا اظہار کیا۔
سمیر چودھری ۔
0 Comments