Latest News

حجاب پہن کر کالج میں داخلہ نہ ملنے سے مسلم طالبات کا احتجاج، حجاب سے روکا جانا مسلمانوں کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے: سدا رمیا۔

حجاب پہن کر کالج میں داخلہ نہ ملنے سے مسلم طالبات کا احتجاج، حجاب سے روکا جانا مسلمانوں کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے: سدا رمیا۔
بنگلورو: کرناٹک میں حجاب پر تنازعہ بڑھتا ہی جارہا ہے۔ جمعہ کی صبح کنڈا پور کے بھنڈار کر کالج کے گیٹ پر چالیس سے زائد مسلم طالبات نے حجاب پہن کر کالج میں داخلہ چاہی لیکن انہیں داخل نہیں ہونے دیا گیا جس پر ان لڑکیوں نے وہیں باہر بیٹھ کر احتجاج شروع کردیا۔ 
وہیں دوسری طرف ضلع کے بیندرو قصبے میں ہندو لڑکوں کو اسکول میں داخلے سے قبل جبراً بھگوا شال پہنائی گئی۔ معاملہ شاسکیہ پری یونیورسٹی کالج ہے جہاں ہندو تنظیموں نے بھگوا شال کیمپن شروع کیا۔ کنڈا پور کے بھنڈار کر کالج کے انسٹرکشن مینویل میں یہ حکم تھا کہ لڑکیوں کو حجاب پہننے کی اجازت رہے گی لیکن اس کاکلر اسکول یونیفارم کے رنگ کا ہونا چاہئے۔ لڑکیوں کو داخلہ نہ ملنے کے بعد تقریباً چالیس مسلم لڑکیاں بھی ان کی حمایت میں کالج کے باہر احتجاج پر بیٹھ گئی ہیں۔

ریاست کے سابق وزیر اعلیٰ اور کانگریس کے سینئر لیڈر سدا رمیا مسلم طالبات کی حمایت میں آگئے ہیں، انہو ںنے کہاکہ حجاب مسلمانوں کا بنیادی حق ہے ، تعلیم بنیادی حق ہے، اگر انہیں اسکول آنے سے روکا جاتا ہے تو یہ ان کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ لڑکیاں مسلم ہیں ، صرف اسلیے انہیں تعلیم حاصل کرنے سے روکا نہیں جاناچاہئے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر