مدرسہ مخزن العلوم ملہوپورہ میں سالانہ اجلاسِ عام منعقد، علما کے دست مبارک سے11حفاظ دستارفضیلت سے سرفراز۔
مظفرنگر: گزشتہ شب مدرسہ مخزن العلوم ملہوپورہ کاسالانااجلاسِ عام سرکاری اسکول کے وسیع میدان میں منعقدہواجس کی صدارت مولانا سید بلال احمدتھانوی نے کی، اجلاس کی سرپرستی مولاناناظرحسن سابق صدر جمعیة علما ضلع مظفرنگر نے کی۔ اجلاس کابابرکت آغازقاری شبلی کی تلاوت کلام اللہ اورقاری شاہدارمان مظفرنگری کی نعتِ پاک سے ہوا۔
مہمان خصوصی کی حیثیت سےمولانا اسمعیل صادق، مولانارٸیس احمد، مولانامحمدحسن نے شرکت کی۔ مولانا سید بلال نے اپنے صدارتی خطاب میں کہاکہ دنیا چند روزہ زندگی ہے اورامتحان کی جگہ ہے آج جوبویاجاٸے وہی کاٹاجاٸے گا، کامیاب انسان وہ جوامتحان کے دن سے پہلے امتحان کی تیاری کرلے۔ انہوں نے کہاکہ آج عوام الناس نے علماسے اپنارشتہ توڑلیاہے ایک دورتھاکہ جب کوٸی آدمی اپنے گھرکاکوٸی پروگرام یاکاروبارکرتاتوعلماسے بزرگان دین سے مشورہ کرتاتھا، افسوس آج ہم نے علماسے بزرگان دین اپنے رشتے منقطع کرلیاہے یہی وجہ ہے ہم حالات سے دوچاہیں۔ اس موقع پرمدرسہ سے حفظ قرآن کی تکمیل کرنے والے 11 طلبا کو حضرت والانے اپنے دست مبارک سے دستارفضیلت سے نواز، مولانامحمدحسن نے خطاب کرتے ہوٸےکہاکہ انسان کواپنے ظاہری اعضا کو سنت وشریعت کے مطابق ڈھالناچاہٸے اس لٸے کہ ظاہر کے اثرات باطن پر پڑ تے ہیں آج انسان یہاں دھوکہ میں پڑاہواہے جس کی وجہ سے اپنے پروردگارکے احسانات وانعامات کوبھول بیٹھاہے اور اپنی دھن میں لگاہواہے۔ اس موقع پر مولانا رٸیس احمد کا تفصیلی خطاب ہوا، انہوں نے بطور خاص امت کے نوجواں سے مخاطب ہو کر کہاکہ نوجوانوں اپنی شان اوراپنے مقام کو پہچانوں اللہ نے تندرستی اورصحت عطاکی ہے اس کاصحیح استعمال ہوگاتوکامیابی تمہارے قدم چومے گی جس قوم کاجوان اپنے رہبرکی رہبری میں اپنی زندگی کاسفرطے کرے گاوہ قوم سربلندہوگی اورفتح اسی کی ہوگی اس لٸے جوانوں تعلیم کے میدان میں اپناقدم رکھو اور آگے بڑھو۔
پروگرام کے اخیرمیں مولانااسمعیل صادق کی چندنصاٸح کے بعد انہی کی دعاپراجلاس کااختتام ہوا۔ جن خوش نصیب طلباحفاظ کے سروں علماکے دست مبارک سے دستارفضیلت باندھی گٸی ان میں صفی اللہ بن قاری نفیس، ابوبکربن محسن، ابوذربن محسن، شان محمدبن تصور، عدنان بن ساجد، زید بن بابوظفر، عبدالسمیع بن شاہ نواز، تابش بن انیس، اویس بن حاجی یونس، حمزہ بن نوید، سمیرملک بن جلال الدین کے نام شامل ہیں۔ شرکامیں مولانا محمد احمد، مولانازین الدین، مفتی افسرون، مفتی عقیل، مولانا زاہد حسن برلوی، مولاناشاہد، مولانا عبدالقیوم، مفتی ندیم قاری نسیم، قاری دلشاد، حافظ ادریس وغیرہ کے نام قابل ذکرہیں۔
سمیر چودھری
DT Network
0 Comments