بھاگلپور میں غیر قانونی پٹاخہ بنانے والے گھر میں دھماکہ، بچوں سمیت 14ہلاک، جانچ کے لئے اے ٹی ایس روانہ۔
بھاگلپور: بہار میں شہر بھاگلپور کے تاتارپور علاقے میں جمعرات کی دیر رات زور دار دھماکے سبب ایک مکان گرنے سے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد و بچوں سمیت 14؍ ہلاک ہوگئے ہیں۔ بھاگلپور کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس سوجیت کمار نے جمعہ کو یہاں بتایا کہ کاجولیچک محلے میں ایک تین منزلہ مکان جمعرات کی دیر رات زور دار دھماکے سے منہدم ہو گیا اور اس کے ملبے تلے دب کر کئی موت کے منہ میں چلے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ تمام زخمیوں کو بھاگلپور کے صدر اسپتال اور جواہر لال نہرو میڈیکل کالج اسپتال میں داخل کروایا گیا ہے۔ کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔
مسٹر کمار نے کہا کہ زور دار دھماکے کی وجہ سے منہدم ہونے والے مکان کے ملبے کو صاف کرنے کا کام تیزی سے جاری ہے اور ملبہ ہٹانے کے بعد ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ اس حادثے میں تباہ شدہ مکان کے قریب دو افراددیگر مکانات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس نے کہا کہ اس حادثے کی ابتدائی تحقیقات میں مذکورہ مکان میں غیر قانونی پٹاخے اور دیسی ساختہ بم کی چیزیں سامنے آئی ہیں۔
فورنسک سائنس لیبارٹری (ایف ایس ایل) کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ضلع مجسٹریٹ، سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سمیت پولیس اور ضلع انتظامیہ کے کئی افسران موقع پر پہنچ گئے ہیں اور بچاؤ اور راحت کا کام جاری ہے۔ڈی جی پی ایس کے سنگھل نے پریس کانفرنس کرکے بتایاکہ بغیر لائسنس کے یہاں پٹاخہ بنایاجارہا تھا، اسی وجہ سے مقامی تھانے دار کو معطل کردیاگیا ہے، اس واقعہ کی پولس انکوائری کی جائے گی، مقامی تھانہ نے اس کی جانچ پہلے کیو ںنہیں کی اس پوائنٹ پر تحقیقات ہوگی، دھماکہ خیز مواد کہاں سے آیا تھا اس کی بھی تحقیقا ت کی جائے گی۔
انہوں نے کہاکہ پٹنہ سے اے ٹی ایس کی ٹیم بھاگلپور روانہ ہوگئی ہے وہاں ہوئے بلاسٹ سے لے کر اب تک ہوئے بلاسٹ کی تحقیقات کرے گی، ڈی جی پی نے بتایاکہ محمد آزاد کے گھر میں رہنے والی لیلاوتی کے یہاں دھماکہ ہوا ہے، لیلاوتی کا خاندان پٹاخہ بنانے کا غیر قانونی کام کرتا تھا، لیلاوتی سمیت اس کے اہل خانہ کے پانچ افراد کی موت ہوگئی ہے۔
DT Network
0 Comments