Latest News

گجرات میں 14؍ سالہ مسلم بچی کے ساتھ اجتماعی عصمت دری۔

گجرات میں 14؍ سالہ مسلم بچی کے ساتھ اجتماعی عصمت دری۔
 احمد آباد : گجرات کے ڈھولکہ سے ایک دل دہلادینے والی خبر سامنے آئی ہے، جہاں ایک ۱۴ سالہ مسلم بچی کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کی گئی ہے، لیکن حیرانی کی بات تو یہ ہے کہ اتنی بڑی واردات ہونے کے باوجود بھی کسی بڑے چینل پر اس کی کوئی خبر نہیں ہے۔
درندگی کی خبر ملتے ہی ایم آئی ایم کے جاوید قریشی ، نذیر پٹیل، ماہر دیسائی ، فوراً جائزہ لینے پہنچ گئے جس کی وجہ سے یہ خبر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی۔ بتادیں کہ پی آئی این ڈی چودھری سے بات کرکے اس معاملے میں شامل ملزمین کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی بات کہی گئی ہے، اس معاملے میں ملزمین کے خلاف پاکسو ایکٹ اور آ ئی پی سی کی دفعہ ۳۷۴، ۳۷۵، ۳۷۶ کے تحت معاملہ درج کیاگیا ہے۔

DT Network 

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر