Latest News

’مسلمانوں نے ہمارا ساتھ نہیں دیا اب بلڈوزر تیزی سے چلے گا ‘ محض 307 ووٹوں سے جیت حاصل کرنے والے بی جے پی ممبر اسمبلی کی دھمکی۔

’مسلمانوں نے ہمارا ساتھ نہیں دیا اب بلڈوزر تیزی سے چلے گا ‘ محض 307 ووٹوں سے جیت حاصل کرنے والے بی جے پی ممبر اسمبلی کی دھمکی۔
مرادآباد: یوپی حکومت میں وزیر رہے بلدیو سنگھ اولکھ اس وقت سرخیوں میں ہیں، رامپور کی ولاس پور اسمبلی سیٹ سے انہوں نے محض ۳۰۷ ووٹوں سے جیت حاصل کی ہے، اس کے بعد ان کا غصہ ساتویں آسمان پر ہے۔ انہو ںنے کانٹے کی اس ٹکر کےلیے سیدھے مسلمانوں کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ الیکشن جیتنے کے بعد انہوں نے ’وجے یاترا‘ کی ریلی سے خطاب کررہے تھے انہوں نے کہاکہ ہم سب کا ساتھ، سب کا وکاس کے ساتھ سب کا وشواش جیتنے کی کوشش کی کسی کے ساتھ کوئی بھید بھائو نہیں کیا لیکن مسلمانوں نے ہمارا ساتھ نہیں دیا۔
انہوں نے یک طرفہ ووٹنگ کی، وزیر نے آگے کہا کہ اب بلڈوزر تیزی سے چلے گا۔ انہو ںنے کہاکہ ہم ان کا (مسلمانوں) کی حمایت کرنا چاہتے ہیں، لیکن انہوں نے ہمارا ساتھ نہیں دیا، اس بار کے الیکشن میں بھی مسلم ووٹروں کی حمایت نہیں ملی۔ انہوں نے ہمارے لیے کوئی جگہ نہیں چھوڑی، ہم مسلمانوں سمیت سبھی کو راشن، علاج، مکان وغیرہ مہیا کرائے پھر بھی انہوں نے بی جے پی کو ہرانے کی پوری کوشش کی اب ہمیں ان کے بارے میں سوچناچاہئے۔ واضح رہے کہ بی جے پی ممبر اسمبلی اولکھ نے سپا کے امرجیت سنگھ کو ہرایا ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر