Latest News

دیوبند میں یو پی اے ٹی ایس کی بڑی کارروائی، تین مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔

دیوبند میں یو پی اے ٹی ایس کی بڑی کارروائی، تین مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔
 دیوبند: یو پی ایس نے دیوبند میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے تین مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے۔ اے ٹی ایس کی اس کارروائی سے علاقوں میں کھلبلی مچ گئی۔
اے ٹی ایس نے سنیچر کی دوپہر قریب ایک بجے دارالعلوم چوک پر واقع ایک پرائیویٹ ہاسٹل میں بڑی کارروائی کو انجام دیتے ہوئے تین مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ مذکورہ تینوں برما اور بنگلہ دیش کے شہری ہیں، جو یہاں دارالعلوم چوک پر واقع ایک پرائیویٹ بلڈنگ میں کرائے پر کمرہ لے کر غیر قانونی طریقے سے رہ رہے تھے۔
مقامی پولیس نے اے ٹی ایس کی اس کاروائی کی تصدیق تو کی ہے لیکن یہ نہیں بتایا کہ کن لوگوں کو حراست میں لیا گیا ہے اور کن وجوہات پر ان کو اے ٹی ایس اپنے ساتھ لے کر گئی ہے۔
علاقے میں اس طرح کی بھی چہ میگوئیاں ہو رہی ہیں کہ مذکورہ مشتبہ افراد یہاں کسی مدرسے میں دینی تعلیم حاصل کر رہے تھے اور وہ یہاں بغیر ویزہ اور بغیر پاسپورٹ کے غیر قانونی طریقے سے رہ رہے تھے۔اے ٹی ایس کی اس کارروائی کے بعد علاقے میں بحث و مباحثہ کا بازار گرم ہے۔

سمیر چودھری۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر