Latest News

دارالعلوم اشرفیہ چھتیلہ میں مسلسل ایک سال تک باجماعت نماز ادا کرنے والے درجنوں طلبہ کو انعام میں دی گئ سائیکلیں۔

دارالعلوم اشرفیہ چھتیلہ میں مسلسل ایک سال تک باجماعت نماز ادا کرنے والے درجنوں طلبہ کو انعام میں دی گئ سائیکلیں۔
مظفرنگر: جامعہ دارالعلوم اشرفیہ چھتیلہ مظفر نگر یوپی میں طلباء نے مسلسل پورے سال مستقل پانچوں وقت کی نماز باجماعت ادا کی ان کو مدرسہ کی طرف سے بشکل سائیکل کا انعام دیا گیا، ایسے طلبا کی پوری تعداد 44 ہوتی ہے ۔
 اور 27طلباء وہ ہیں جنہوں نے پورے سال کوئی غیر حاضری نہیں کی ان کو بھی کتابی شکل میں انعام سے نوازا گیا جس کی قیمت ایک ہزار روپے ہوتی ہے اور 22طلباء حافظ قرآن ہوئے جن کو دستار فضیلت سے نوازا گیاان میں سے 17طلباء وہ ہیں جنہوں نے ایک نشست میں مکمل قرآن مجید سنایا آج ان سب کوسالانا اجلاس کے موقع پرعلما کے دست مبارک سے حضرت مولانا محمد مشرف اور جامعہ ھٰذا کے مہتمم مولانا محمد عمران اور تمام اساتذہ کرام و دیگر مہمانان کرام کی موجودگی میں دستار فضیلت اور انعامات سے نوازاگیابطورِخاص نبیرہ حضرت علامہ رفیق احمد صاحبزادہ محترم حضرت مولانا محمد مصطفٰی صاحب حضرت محمد اکمل صاحب  کی شرکت رہی

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر