Latest News

تبلیغی مرکز نظام الدین کو شب برات کے موقع پر بغیر کسی پابندی کے کھولنے کی اجازت۔

تبلیغی مرکز نظام الدین کو شب برات کے موقع پر بغیر کسی پابندی کے کھولنے کی اجازت۔
نئی دہلی: مرکز نظام الدین کو شبِ برأت کے موقع پر ایک دن کے لیے مکمل طور پر بغیر کسی پابندی کے کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔ دہلی ہائی کورٹ نے شب برأت کے پیش نظر نظام الدین مرکز (بنگلہ والی مسجد) کی چاروں منزلوں کو صرف نمازوں اور عبادات کے لئے دوسرے دن چار بجے تک کے لیے کھول دینے کی اجازت دے دی۔ 
جسٹس منوج کمار اوہری کی بنچ نے چہارشنبہ کے دن حکام کو ہدایت دی کہ مرکز میں نمازیوں پر عائد تمام پابندیاں ہٹادی جائیں۔ ابتداء میں یہ بھی شرط لگائی گئی تھی کہ آنے جانے والوں کے ناموں کے لئے رجسٹر مینٹین کیا جائے لیکن بعد میں یہ شرط منسوخ کردی گئی۔ انتظامیہ نے ہر منزل پر کووِڈ پروٹوکول اور سماجی دوری یقینی بنانے کا تیقن دیا ہے۔ 
قبل ازیں بنچ نے دہلی وقف بورڈ سے کہا تھا کہ وہ متعلقہ پولیس اسٹیشن میں درخواست داخل کرکے سارے نظام الدین مرکز کی دوبارہ کشادگی کی اجازت طلب کرے۔ عدالت نے بورڈ سے کہا تھا کہ وہ حضرت نظام الدین پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او کو فوری درخواست دے۔ اس سے قبل عدالت نے مرکز سے اس مسئلہ پر اپنا موقف واضح کرنے کو کہا تھا۔ اس نے حکومت سے پوچھا تھا کہ ساری مسجد کیوں نہیں کھولی جاسکتی۔ وقف بورڈ نے شب برأت اوراپریل میں ماہ رمضان کے مدنظر ساری مسجد کو کھول دینے کی اجازت مانگی تھی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر