مولانا محمّد اظہار قاسمی کو صدمہ، والدہ کا انتقال۔
( محمّد کفیل)
کرسی،بارہ بنکی: ممتاز دینی درسگاہ مدرسہ ضیاء الحرم جبری کے استاذ مولانا محمّد اظہار قاسمی کی والدہ محترمہ سیدہ خاتون کا آج طویل علالت کے بعد قصبہ کرسی بارہ بنکی میں انتقال ہو گیا۔ وہ تقریبا 76 سال کی تھیں اور گزشتہ کئ ماہ سے بستر علالت پر تھیں۔ مرحومہ کی رحلت کی خبر ملتے ہی مدرسہ ضیاء الحرم اور قصبہ کی دینی و سماجی حلقوں کی فضا سوگوار ہو گئ۔ مرحومہ سیدہ خاتون ایک نیک صفت، نماز روزہ کی پابند اور غریب پرور خاتون تھیں، دینی جذبہ اور تڑپ انکے اندر بدرجہ اتم موجود تھا۔
گوناں گوں صفات کی حامل مرحومہ سیدہ خاتون پرہیزگاری کے ساتھ ساتھ بچوں کی تعلیم و تربیت کیلئے ہمیشہ فکر مند رہا کرتی تھیں۔ مرحومہ کی رحلت پر اہل خانہ سمیت متعلقین اور ہمسایوں میں رنج و غم کا ماحول ہے ۔
مرحومہ کی رحلت کی خبر موصول ہوتے ہی قصبہ کی سرکردہ شخصیات نے اظہار تعزیت کی۔ مرحومہ کی نماز جنازہ بعد نماز ظہر مولانا اظہار قاسمی نے ادا کرائی،بعد ازاں سوگواروں کی موجودگی میں نم آنکھوں کے ساتھ مقامی قبرستان میں تدفین عمل میں آئی۔
پسمندگان میں چار بیٹے اور تین بیٹیاں شامل ہیں ۔
بڑے صاحبزادے اقرار احمد نے اظہار تعزیت اور آخری سفر میں شرکت کرنے والے سبھی لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔
تعزیت کرنے والوں میں حاجی محمّد ابراہیم،ماسٹر عبدالاحد، ماسٹرسالم، محمّدعارف،محمّد شکیل رام نگر اور محمّد دانش وغیرہ شامل رہے۔
0 Comments